اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جوشی مٹھ بحران: بگڑ رہے حالات، کئی اور گھروں میں نظر آئی دراریں، چیف سکریٹری نے کہا: ہر منٹ اہم

    جوشی مٹھ بحران: بگڑ رہے حالات، کئی اور گھروں میں نظر آئی دراریں، چیف سکریٹری نے کہا: ہر منٹ اہم  (File Photo-PTI)

    جوشی مٹھ بحران: بگڑ رہے حالات، کئی اور گھروں میں نظر آئی دراریں، چیف سکریٹری نے کہا: ہر منٹ اہم (File Photo-PTI)

    Joshimath News: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ قصبے میں مزید مکانات، عمارتوں اور سڑکوں پر دراریں نظر آئیں۔ وہیں ریاست کے چیف سکریٹری ایس ایس سندھو نے پیر کو کہا کہ ہر ایک منٹ اہم ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttarakhand (Uttaranchal) | Joshimath (Jyotirmath)
    • Share this:
      دہرادون : اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ قصبے میں مزید مکانات، عمارتوں اور سڑکوں پر دراریں نظر آئیں۔ وہیں ریاست کے چیف سکریٹری ایس ایس سندھو نے پیر کو کہا کہ ہر ایک منٹ اہم ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی چمولی کے ایک بلیٹن کے مطابق پیر کو جوشی مٹھ میں مزید 68 مکانات میں دراریں دیکھی گئیں، جس کے بعد زمین دھنسنے سے متاثر ہونے والے مکانات کی تعداد 678 ہو گئی ہے ۔ وہیں مزید 27 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اب تک 82 خاندانوں کو قصبے میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سندھو نے جوشی مٹھ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی سکریٹریٹ کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے کام میں تیز لانے کیلئے کہا ۔ تاکہ وہ محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک منٹ اہم ہے۔

      ضلع انتظامیہ نے 200 سے زائد غیر محفوظ گھروں پر سرخ نشان لگا دیا ہے۔ اس نے ان گھروں میں رہنے والے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یا تو عارضی امدادی مراکز میں چلے جائیں یا کرائے کے مکانوں میں منتقل ہو جائیں۔ اس کے لئے ہر خاندان کو اگلے چھ ماہ تک ریاستی حکومت کی طرف سے ماہانہ 4000 روپے کی امداد ملے گی۔

      راحت اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جوشی مٹھ میں 16 مقامات پر متاثرہ لوگوں کے لئے عارضی راحت مراکز بنائے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ جوشی مٹھ میں 19 ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور اسکولوں کی عمارتیں اور شہر کے مضافات میں پیپل کوٹی میں 20 ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

      سندھو نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کٹاو روکنے کا کام فوری طور پر شروع ہونا چاہئے اور جن خستہ حال مکانوں میں دراریں پڑ گئی ہیں، انہیں فوری گرایا جائے تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔ افسر نے کہا کہ پینے کے پانی کی ٹوٹ چکی پائپ لائن اور سیوریج لائن کو بھی فوری طور پر ٹھیک کیا جانا چاہئے ۔ کیونکہ یہ متاثرہ علاقے میں چیزوں کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں رہنے والے بہت سے خاندان اپنے گھروں سے جذباتی لگاؤ ​​کو کم کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: جوشی مٹھ بحران پر پی ایم او کی ہائی لیول میٹنگ، پیر کو جانچ کیلئے پہنچیں گی مرکزی ایجنسیاں


      یہ بھی پڑھئے: جوشی مٹھ کے شنکراچاریہ مٹھ میں بھی اب دراریں پڑیں، صرف 15 دن میں شہر تباہ



      جو لوگ عارضی پناہ گاہوں میں پہنچ گئے ہیں وہ بھی خطرت میں پڑے اپنے خالی مکانات کو دیکھنے پہنچ رہے ہیں ۔ قصبے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک مارواڑی وارڈ کی ایک سن رسیدہ شہری پرمیشوری دیوی نے کہا کہ انہوں نے اپنی تمام بچت اپنا گھر بنانے کے لئے خرچ کر دی ہے اور اب انہیں اس کو چھوڑ کر راحت کیمپ میں جانے کیلئے کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کہیں اور جانے کی بجائے اپنے گھر میں مرنا پسند کروں گی ۔ اپنے گھر جیسا سکون اور کہاں ملے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: