JEM threat: اتراکھنڈ کے روڑکی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں لکسر، نجیب آباد، دہرادون، روڑکی، رشی کیش اور ہریدوار ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز خط بھیجنے والے نے خود کو دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا ایریا کمانڈر سلیم انصاری بتایا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق روڑکی ریلوے اسٹیشن (roorkee railway station) کے سپرنٹنڈنٹ کو ہفتہ کی شام ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا، جو بہت ٹوٹی پھوٹی ہندی میں لکھا گیا ہے۔ اس میں اتراکھنڈ کے 6 ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ ہریدوار میں منشا دیوی، چندی دیوی اور دیگر مذہبی مقامات کو بھی بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس خط میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اتراکھنڈ کے ریلوے اسٹیشنوں سمیت اہم مقامات پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہین باغ میں چل آج سکتاہےبلڈوزر،تجاوزات پرہوگیMCDکی بڑی کاروائیاس دھمکی بھرے خط کی خبر ملتے ہی دہرادون سے ہریدوار تک چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ حالانکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے پہلے بھی ایسے دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔ روڑکی ریلوے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ کو اپریل 2019 میں اسی طرح کا دھمکی بھرا خط موصول ہوا تھا۔ ایسے میں جب پولیس نے پہلے موصول ہونے والے اس طرح کے دھمکی آمیز خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کو ملایا تو انہوں نے سکون کا سانس لیا۔
اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ 'روڑکی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ کو 7 مئی کی شام ایک خط موصول ہوا، جس میں لکسر، نجیب آباد، دہرادون، روڑکی، رشی کیش اور ہریدوار جیسے 6 ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔' یہ بھی بتایا کہ 'دھمکی والا خط جیش کے ایریا کمانڈر سلیم انصاری کے نام سے بھیجا گیا تھا۔' اے این آئی کے ساتھ بات چیت میں، انہوں نے بتایا کہ 'یہ ایک ذہنی طور پر غیر مستحکم شخص ہے، جو پچھلے 20 سالوں سے اسی طرح کے دھمکی آمیز خطوط بھیج رہا ہے۔ پھر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔