ہوم » نیوز » وطن نامہ

سیلفی لینےکے لئے شیر کے پنجرے پر چڑھا نوجوان، جانئے پھر کیا ہوا

سیلفی لینے کی کوشش میں نوجوانشیر کے پنجرے کے اوپر چڑھ گیا۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود سیاحوں کی سانسیں رک گئیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 03, 2019 12:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سیلفی لینےکے لئے  شیر کے پنجرے پر چڑھا نوجوان، جانئے پھر کیا ہوا
علامتی تصویر

اتراکھنڈ میں نینی تال کے گووند ولبھ زولوجیکل پارک میں ایک نوجوان شیر کے پنجرے پر چڑھ گیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ ہلدوانی کا رہنے والا آنند بشٹ عرف نندن بشٹ سیلفی لینے کی کوشش میں شیر کے پنجرے کے اوپر چڑھ گیا۔ اس دوران یہ پنجرہ چاروں طرف سے بند تھا اور شیر بھی اس پنجرے میں نہیں تھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود سیاحوں کی سانسیں رک گئیں۔


لوگوں نے شور مچایا لیکن نوجوان پنجرے چڑھ کر سیلفی لے کر ہی رہا۔ شور شرابہ سن کر چڑیا گھر کے ملازم بھی سکتے میں آ گئے اوربمشكل نوجوان کو پنجرے سے نیچے اتارا گیا۔ بعد میں چڑیا گھر کے اہلکاروں کے ذریعے نوجوان کو پکڑ لیا گیا۔

چڑیا گھر کی انچارج ممتا چند نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف جنگلی حیات کے تحفظ کے ایکٹ کی دفعہ 38 جے اور 51 (1) بی کے تحت دو ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

First published: Jan 03, 2019 12:43 PM IST