جوشی مٹھ کے شنکراچاریہ مٹھ میں بھی اب دراریں پڑیں، صرف 15 دن میں شہر تباہ، مہنت کا اعتراف: ترقی ہی بنی آخر....

جوشی مٹھ کے شنکراچاریہ مٹھ میں بھی اب دراریں پڑیں، صرف 15 دن میں شہر تباہ، مہنت کا اعتراف: ترقی ہی بنی آخر.... (ANI)

جوشی مٹھ کے شنکراچاریہ مٹھ میں بھی اب دراریں پڑیں، صرف 15 دن میں شہر تباہ، مہنت کا اعتراف: ترقی ہی بنی آخر.... (ANI)

Joshimath Landslide Tragedy: جوشی مٹھ کی صورتحال اب کافی سنگین ہوتی جارہی ہے۔ شہر کے شنکراچاریہ مٹھ میں بھی کئی مقامات پر دراریں پڑ گئی ہیں، جس کی وجہ سے مٹھ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ شنکراچاریہ مٹھ کے لوگوں کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں یہ دراریں بڑھی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttarakhand (Uttaranchal) | Joshimath (Jyotirmath)
  • Share this:
    جوشی مٹھ : جوشی مٹھ کی صورتحال اب کافی سنگین ہوتی جارہی ہے۔ شہر کے شنکراچاریہ مٹھ میں بھی کئی مقامات پر دراریں پڑ گئی ہیں، جس کی وجہ سے مٹھ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ شنکراچاریہ مٹھ کے لوگوں کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں یہ دراریں بڑھی ہیں۔ شنکراچاریہ مٹھ کے سربراہ سوامی وشواپریانند نے اس تباہی کی وجہ 'ترقی' کو بتایا ہے۔ وشواپریانند نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ 15 دن پہلے شنکراچاریہ مٹھ میں کوئی درار نہیں تھی، لیکن ان دنوں مٹھ میں دراریں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اب پن بجلی پروجیکٹ کی شکل میں تباہی کا باعث بن چکی ہے اور سرنگوں نے ہمارے شہر کو متاثر کیا ہے ۔

    جوشی مٹھ شہر کو جیوتیرمٹھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو بھگوان بدری ناتھ کی موسم سرما کی گدی ہے، جن کی مورتی کو مرکزی بدری ناتھ مندر سے جوشی مٹھ کے واسودیو مندر میں ہر موسم سرما میں لایا جاتا ہے۔ جوشی مٹھ کا مقدس شہر ہندوؤں میں ملک کے ایک اہم زیارت گاہ کے طور پر قابل احترام ہے۔

    دریں اثنا ضلع انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لتے تمام ضروری انتظامات کر لئے ہیں۔ گھروں میں دراریں پڑنے کے بعد اب تک کل 66 خاندان جوشی مٹھ سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ انتظامیہ نے اتوار کو کہا کہ ضلع انتظامیہ نے قدرتی آفت سے متاثرہ خاندانوں کے لئے محفوظ امدادی کیمپوں میں رہنے کے انتظامات کئے ہیں۔

    ضلع مجسٹریٹ ہمانشو کھورانہ نے کل رات ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ضرورت ہو تو اسے فوری طور پر دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کے رہائشی شہر کے گھروں اور سڑکوں میں دراریں دیکھ کر پریشان ہیں۔ انتظامیہ نے انہیں وہاں سے نکال کر میونسپلٹی کے نائٹ شیلٹرز میں بھیج دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے : راجوری دہشت گرد حملہ کیس کا تلاشی آپریشن جاری، 18 افراد زیر حراست، آخر کیا ہے اصل واقعہ؟


    یہ بھی پڑھئے: آج جوشی مٹھ کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ، دراڑیں پڑنےوالےمکانات کی تعداد میں اضافہ



    ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جوشی مٹھ میں مسلسل زمین دھنسنے کی وجہ سے تقریباً 561 مکانات میں دراریں پڑ گئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم کو علاقے میں بھیجا ہے۔ چمولی کے چیف ڈیولپمنٹ افسر (سی ڈی او) للت نارائن مشرا نے جمعہ کو کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو بھی احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے میں تعینات کیا گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: