اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اگر ٹہری ڈیم ٹوٹا تو ایک گھنٹے میں ڈوب جائے گا ہری دوار اور رشی کیش، بڑے خطرے کا اندیشہ!

    اگر ٹہری ڈیم ٹوٹا تو ایک گھنٹے میں ڈوب جائے گا ہری دوار اور رشی کیش، بڑے خطرے کا اندیشہ!۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    اگر ٹہری ڈیم ٹوٹا تو ایک گھنٹے میں ڈوب جائے گا ہری دوار اور رشی کیش، بڑے خطرے کا اندیشہ!۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    Uttarakhand News: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں ہونے والی تباہی کے لئے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ سرنگ کی تعمیر کی وجہ سے یہاں کی زمین اندر سے بالکل کھوکھلی ہو گئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttarakhand (Uttaranchal) | Rishikesh | Dehradun
    • Share this:
      پتھورا گڑھ۔ : اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں ہونے والی تباہی کے لئے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ سرنگ کی تعمیر کی وجہ سے یہاں کی زمین اندر سے بالکل کھوکھلی ہو گئی تھی۔ نتیجہ یہ ہے کہ اب اس میں کئی مقامات پر دراریں پڑنی شروع ہو گئی ہیں۔ ایسے میں پن بجلی پروجیکٹوں پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پن بجلی پروجیکٹوں پر اٹھنے والے سوالات کے درمیان دنیا کے سب سے بڑے ڈیموں میں سے ایک ٹہری ڈیم پر کو لے کر بھی بحث زوروں پر ہے، جو 2400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے بنایا گیا تھا ۔

      وہیں پروجیکٹ کی تعمیر کے 17 سال بعد بھی صرف 1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ٹہری ڈیم کی تعمیر میں جہاں ٹہری شہر کو ڈوبنا پڑا تو وہیں 37 دیہات مکمل طور پر ڈوب گئے۔ یہی نہیں دیگر 88 گاؤں بھی جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ٹہری ڈیم کی تعمیر کی وجہ سے 40 دیہات میں ہر وقت خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ ان دیہاتوں میں اکثر زمین درکنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ٹہری ڈیم میں تین مرحلوں میں کام ہونا تھا۔

      پہلے مرحلے میں 1000 میگاواٹ کے ٹہری ڈیم کی تعمیر ہونی تھی تو وہیں 400 میگاواٹ کا کوٹیشور ڈیم دوسرے مرحلے میں تعمیر کیا جانا تھا۔ جبکہ آخر میں 1000 میگاواٹ کا ٹہری پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹ تعمیر ہونا تھا۔ لیکن جس پروجیکٹ کو بناتے ہوئے ایک پوری تہذیب کو غرق کردیا گیا ۔ وہاں اب بھی بجلی کی پیداوار ہدف کے مطابق نہیں ہو رہی ہے ۔ یہی نہیں بلکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر بہت زیادہ شدت کا زلزلہ آیا تو ڈیم بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: بڑی خبر: سفر حج کو لے کر مرکزی سرکار کا بڑا فیصلہ، ختم کیا پورا وی آئی پی کوٹہ


      یہ بھی پڑھئے: دہلی میں آٹو ٹیکسی کا سفر ہوا مہنگا، ایک کلومیٹر پر 4 روپے تک اضافہ، ویٹنگ چارج بھی بڑھا



      اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ یقینی ہے کہ رشی کیش، ہری دوار، بجنور، میرٹھ اور بلند شہر تک کا علاقہ مکمل طور پر ڈوب جائے گا۔ اگر ٹہری ڈیم ٹوٹ جاتا ہے، تو صرف ایک گھنٹے میں رشی کیش اور ہری دوار مکمل طور پر پانی میں ڈوب جائیں گے۔ جبکہ ڈیم کا پانی 12 گھنٹے میں میرٹھ تک پہنچ جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹہری ڈیم کی 42 کلومیٹر لمبی جھیل کو خالی ہونے میں صرف 22 منٹ لگیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: