ہوم » نیوز » وطن نامہ

ریپ کی شکار 13 سالہ بچی 5 ماہ کی نکلی حاملہ، پیٹ میں درد کے بعد ہوا یہ انکشاف: پڑھیں پوری خبر

فی الحال اس پورے معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے ملزم شخص پر پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • Share this:
ریپ کی شکار 13 سالہ بچی 5 ماہ کی نکلی حاملہ، پیٹ میں درد کے بعد ہوا یہ انکشاف: پڑھیں پوری خبر
علامتی تصویر

اودھم سنگھ نگر: اتراکھنڈ میں اودھم سنگھ نگرکے دنیش پور تھانے کے کالی نگر میں آج ایک 13 سالہ بچی کے حاملہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہنےپولیس میں رپورٹ درج کرادی۔ اہل خانہ کی شکایت کے فوراً بعد پولیسحرکت میں آگئیاور ایک شخص کے خلاف دنیش پور تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کی بھنک لگنے کے بعد سے ہی ملزم شخص فرار ہے۔


علامتی تصویر

ملزم شخص لکڑی کا کام کرتا ہے

کاشی پور کے اے ایس پی جگدیش چندر نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں پولیس کو یہ معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کے گھر کے پاس رہنے والے ایک کارپینٹر (لکڑی) کا کام کرنے والے نے بچی کا کئی مرتبہ ریپ کیا تھا۔ اس پورے معاملے کا انکشاف تب ہوا جب اتوار کو نابالغ بچی کے پیٹ میں درد کی شکایت شروع ہوئی۔ بچی کے اہل خانہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے اور جانچ میں یہ پتہ چلا کہ لڑکی 5 ماہ کی حاملہ ہے۔

فی الحال اس پورے معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے ملزم شخص پر  پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےملزم شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

 
First published: Sep 30, 2019 11:47 AM IST