اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات: بی جے پی کی ان 25 سیٹوں پر پھنسا پینچ، 15 اراکین اسمبلی کا کٹ سکتا ہے ٹکٹ

    اتراکھنڈ میں 14 فروری کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے برسراقتدار بی جے پی نے ریاست کی تمام سیٹون پر امیدواروں کے نام 70 سیٹوں پر امیدواروں کے نام سلیکشن کمیٹی کو سونپ دیئے ہیں۔ اس فہرست پر اب دہلی میں بی جے پی کی مرکزی قیادت تبادلہ خیال کرے گی۔ خبر ہے کہ اتراکھنڈ کی 28 سیٹوں پر صورتحال بالکل صاف ہے۔ پارٹی سب سے پہلے ان 28 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کرسکتی ہے۔ حالانکہ ریاست کی 25 سیٹوں پر فی الحال پینچ پھنسا ہوا ہے، جس پر مرکزی قیادت غوروخوض کرکے آخری فیصلہ لے گا۔ 

    • Share this:
      دہرہ دون: اتراکھنڈ میں 14 فروری کو اسمبلی انتخابات (Uttarakhand Election 2022) کے لئے ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے برسراقتدار بی جے پی (BJP) نے ریاست کی تمام 70 سیٹوں پر امیدواروں کے نام سلیکشن کمیٹی کو سونپ دیئے ہیں۔ اس فہرست پر اب دہلی میں بی جے پی کی مرکزی قیادت غوروخوض کرے گی۔ خبر ہے کہ اتراکھنڈ کی 28 سیٹوں پر صورتحال بالکل صاف ہے۔ پارٹی سب سے پہلے ان 28 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کرسکتی ہے۔ حالانکہ ریاست کی 25 سیٹوں پر فی الحال پینچ پھنسا ہوا ہے، جس پر مرکزی قیادت غوروخوض کرکے آخری فیصلہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی اپنے 10 سے 15 اراکین اسمبلی کے ٹکٹ کاٹ سکتی ہے۔

      ذرائع کے مطابق، ریاست کی 28 سیٹوں پر بی جے پی کے پاس صرف ایک ہی واضح دعویدار ہے۔ ان کے نام کا جلد ہی اعلان ہوسکتا ہے، جبکہ دیگرسیٹوں پر ایک سے زیادہ لیڈر دعویداری کر رہے ہیں۔ ایسے میں آئندہ 19 جنوری کو دہلی میں ہونے والی پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں ان سیٹوں پر آخری فیصلہ لیا جائے گا۔

      اتراکھنڈ بی جے پی سے منسلک ذرائع کے مطابق، بی جے پی پارلیمانی بورڈ اس میٹنگ میں پوڑی، کوٹ دوار، تھرالی، کرنا پریاگ، پرتاپ نگر، ٹہری، جھبریڑا، پران کلیئر، راجپور روڈ، چمپاوت، لوہا گھاٹ، نینی تال، ہلدوانی، رام نگر، جاگیشور، الموڑا، رانی کھیت، دوار ہاٹ، منگولی ہاٹ، باج پور، کاشی پور، رودر پور اور گنگوتری سیٹ کو لے کر تبادلہ خیال کرے گا۔

      ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت کے بھی ڈوئی والا سیٹ سے الیکشن لڑںے سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہے۔ مرکزی قیادت ہی اس آئندہ میٹنگ میں اس پر فیصلہ کرے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: