ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Domestic Flights:گھریلوہوائی سفرکےلیےآرٹی۔پی سی آرٹیسٹ کےلزوم کوختم کرنے پرمرکزی حکومت کاغور

کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لینے والے شہریوں کے لیے گھریلو فضائی سفر کے لیے آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ کی شرط کو ہٹادیاجائیگا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یہ بات کہی ہے۔

  • Share this:
Domestic Flights:گھریلوہوائی سفرکےلیےآرٹی۔پی سی آرٹیسٹ کےلزوم کوختم کرنے پرمرکزی حکومت کاغور
کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لینے والے شہریوں کے لیے گھریلو فضائی سفر کے لیے آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ کی شرط کو ہٹادیاجائیگا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یہ بات کہی ہے۔

نئی دہلی:مرکزی حکومت ایک ایسا منصوبہ بنانے پر غور کر رہی ہے تاکہ کورونا بحران کے دوران ، گھریلو ہوائی سفر میں کوئی پریشانی نہ ہو اور ریاستوں کے سفر کے لئے آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ کو لازمی قرار دینے کی شرط بھی ختم ہوجائے ۔ کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لینے والے شہریوں کے لیے گھریلو فضائی سفر کے لیے آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ کی شرط کو ہٹادیاجائیگا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اے این آئی کو بتایا ، "وزارت صحت ، متعدد مرکزی وزراء اور تمام شراکت داروں کی مشترکہ ٹیم اس بارے میں تبادلہ خیال کے بعد حتمی فیصلے پر غور کیاجائیگا۔ایسے شہری جو کووڈویکسین کی دونو ں خوارکیں لیتے ہیں انہیں آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے بغیر ہی ہوائی سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے۔


آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے بغیر ہی ہوائی سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے بغیر ہی ہوائی سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ صرفMoCA ، نوڈل ایجنسیوں اور ماہرین صحت سے بات چیت کی بنیاد پر نہیں لیا جائے گا ، بلکہ حتمی فیصلہ عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا جائے گا۔ پوری نے کہا کہ اس وقت جہاں انفیکشن کے زیادہ واقعات سامنے آرہے ہیں ، گھریلو مسافروں کے لئے ایک ریاست سے دوسری ریاست کا سفر کرنے کے لیے RT-PCR کی رپورٹ لازمی ہے۔


انہوں نے کہا ، "صحت ریاست کا مسئلہ ہے ، مسافروں سے آر ٹی پی سی آر رپورٹ طلب کرنا ریاست کا مطلق حق ہے۔" انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہوائی سفر کے لئے 'ویکسین پاسپورٹ' کی بات ہو رہی ہے ،ہندوستان نے اس پر اعتراض جتایا ہے اور اسے 'امتیازی سلوک' قرار دیا ہے۔



مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے جی 7 ممالک کے اجلاس میں 'ویکسین پاسپورٹ' پر ہندوستان کے خدشات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض بحران میں 'ویکسین پاسپورٹ' کی تجویز پر اپنی سخت مخالفت اور تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں بہت کم لوگوں کی ہی ٹیکہ کاری ہوئی ہے اور زیادہ تر آبادی ویکسین کی خوراک نہیں لے پائی ہے ۔لہذا 'ویکسین پاسپورٹ' کی تجویز امتیازی برتا ؤ کا تصور پیش کررہی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 06, 2021 11:39 PM IST