ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ٓHumanity First:گجرات کےوڈوڈراکی مسجد میں کووڈ۔19کےمریضوں کاعلاج، ہرطرف سے ہورہی ہے تعریف

گجرات کے وڈوڈارا میں ایک مسجد کو کووڈ۔19 سنٹر میں تبدیل کردیا ہے جس میں 50 مریضوں کی رہائش کی جگہ ہے۔ کورونا کے جو مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، انھیں یہاں بہتر طور پر طبی سہولیات پہنچائی جارہی ہے اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

  • Share this:
ٓHumanity First:گجرات کےوڈوڈراکی مسجد میں کووڈ۔19کےمریضوں کاعلاج، ہرطرف سے ہورہی ہے تعریف
علامتی تصویر

ہندوستان میں وسائل اور سہولیات کی کمی کے سبب عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے کیسوں میں لگاتار اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ ایسی میں ملک بھر کے کئی مریضوں کو اسپتال میں بیڈ تک دستیاب نہیں ہے۔ تو ان حالات میں کووڈ۔19 مریضوں کے لیے ’’مسجد‘‘ امید کی کرن اور ’’زندگی‘‘ کی علامت بن چکی ہے۔گجرات کے وڈوڈارا میں ایک مسجد کو کووڈ۔19 سنٹر میں تبدیل کردیا ہے جس میں 50 مریضوں کی رہائش کی جگہ ہے۔ کورونا کے جو مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، انھیں یہاں بہتر طور پر طبی سہولیات پہنچائی جارہی ہے اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔


جہانگیر پورہ میں واقع مسجد کو 50 بستروں کی سہولت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ مسجد کے ذمہ داران نے بتایا کہ کووڈ۔19 کے علاج و معالجہ سے متعلق سہولیات کی کمی نے انھیں اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ مسجد کو بھی کورونا سے حفاظت اور اس کے علاج کا ایک مرکز بنائے۔ تاکہ جو مریض اسپتال میں داخل نہ ہوسکیں تو انھیں یہاں جگہ دی جائے اور ان کا مناسب علاج کیا جائے۔مسجد کے ایک ٹرسٹی عرفان شیخ نے بتایا کہ ’’یہ پہل ماہ رمضان المبارک میں ہوئی ہے۔ اس مبارک اور مقدس ماہ میں پیغمبر انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی‘‘۔


انھوں نے کہا کہ ’’گذشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے کیں بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے آکسیجن اور بستروں کی کمی ہے۔ اس قلت کی وجہ سے ہم نے مسجد کو کورونا ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 50 کے قریب بستر پر مشتمل ہے‘‘۔


گجرات کے سول اسپتال میں حال ہی میں کورونا وائرس کے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کی لمبی قطاریں مخلتف اسپتالوں کے باہر کھڑی نظر آئی ہیں لیکن ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ اسپتال میں کسی کو بھی داخلہ دینے سے پہلے اسپتال مناسب طریقہ کار اور کووڈ۔19 پروٹوکول کی سختی سے پیروی کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس نے گذشتہ ہفتے اسپتالوں میں بستروں اور سہولیات کی کمی کی نشاندہی کی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 21, 2021 09:42 AM IST