உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھگدڑ، لینڈسلائیڈ اور بھیانک آتشزدگی، سال کے پہلے دن ملک میں ہوئے یہ تین افسوسناک حادثات

    بھگدڑ، لینڈسلائیڈ اور بھیانک آتشزدگی، سال کے پہلے دن ملک میں ہوئے یہ تین افسوسات حادثات

    بھگدڑ، لینڈسلائیڈ اور بھیانک آتشزدگی، سال کے پہلے دن ملک میں ہوئے یہ تین افسوسات حادثات

    1st January 2022 Update: آج سال 2022 کے پہلے دن (2022 First Day) ملک میں 3 انتہائی افسوسناک حادثات پیش آئے۔ یہ حادثات ملک کے شمالی سرے پر واقع مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر (Jammu-Kashmir) سے لے کر جنوبی حصے میں واقع تمل ناڈو (Tamil Nadu) تک میں پیش آئے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آج سال 2022 کے پہلے دن  (2022 First Day) ملک میں 3 انتہائی افسوسناک حادثات پیش آئے۔ یہ حادثات ملک کے شمالی سرے پر واقع مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر  (Jammu-Kashmir) سے لے کر جنوبی حصے میں واقع تمل ناڈو (Tamil Nadu)  تک میں پیش آئے ۔ جموں و کشمیر میں ماتا ویشنو دیوی کا مندر ہندو عقیدت مندوں کیلئے عقیدت کا ایک بڑا مرکز ہے ۔ ہر سال لاکھوں عقیدت مند یہاں ویشنو دیوی کے درشن کرتے ہیں ۔ اس مندر کے درشن کیلئے نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر سے عقیدت مند آتے ہیں ۔

      آج مندر کے گربھ گرہ کے باہر گیٹ نمبر تین پر بھگدڑ مچ گئی ۔ ماتا ویشنو دیوی مندر جموں سے تقریبا 50 کلو میٹر دور تریکوٹا پہاڑیوں پر واقع ہے ۔ واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں ۔ اس حادثہ میں 12 لوگوں کی موت ہوگئی ۔

      حادثے کے فورا بعد ایل جی انتظامیہ نے اس حادثے کی اعلی سطح پر تحقیقات کرانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا اور معاوضہ کا بھی اعلان کیا ۔ ایل جی کے دفتر سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری ہوم اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈویژنل کمشنر جموں اور اے ڈی جی پی جموں اس کمیئٹی کے ممبران ہوں گےادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین کے حق میں فی کس دو لاکھ روپے اور زخمی ہوئے افراد کے حق میں پچاس ہزار روپئے فی کس واگزار کرنے کا اعلان کیا ۔

      ہریانہ کے بھیوانی میں لینڈسلائیڈ ، چار کی موت

      بھیوانی : ہریانہ میں بھیوانی ضلع کے ڈاڈم میں کھودائی کے دوران پہاڑ کا ایک بڑا حصہ ڈھہہ جانے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں حصار کے سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ریاست کے وزیر داخلہ انل وج نے یہ جانکاری دی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جائے واقعہ پر امدادی مہم چلائی جارہی ہے ۔

      انل وج نے کہا کہ ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں مائننگ سائٹ پر جو حادثہ پیش آیا ہے ، اس سے میں بہت دکھی ہوں ۔ انتظامیہ کے ذریعہ ریسکیو آپریشن چلایا جارہا ہے ۔ غازی آباد سے این ڈی آر ایف اور مدھوبن سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بلائی گئی ہے ۔ حصار سے فوج کی ایک یونٹ بلائی گئی ہے ۔ ابھی تک چار لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

      تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں لگی آگ

      علاوہ ازیں تمل ناڈو کے ورودھ نگر ضلع میں پٹاخے کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ اس واقعہ میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر مزدور زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں صبح کے وقت اچانک دھماکہ ہوا ۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ یہ آگ آتش گیر کیمیکل کی وجہ سے لگی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: