ہندوستان کی سب سے تیز رفتار سے چلنے والی ٹرین وندے بھارت ایکسپریس خراب ٹریک حالات کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں تقریباً 83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اوسطاً رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ تجارتی خدمات کے لیے اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ٹرین نے ایک روٹ پر اس عرصے کے دوران، 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کو چھواہے۔ حکام نے بتایا کہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے چلانے کے لیے بنائی گئی اس ٹرین کی کمرشل خدمات کے لیے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار مقرر کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے چندر شیکھر گوڑ کی طرف سے دائر کی گئی آر ٹی آئی میں کہا گیا ہے کہ نیم تیز رفتار ٹرین کی اوسط رفتار 2021-22 میں 84.48 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 2022-23 میں 81.38 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ وندے بھارت ایکسپریس ایک الیکٹرک ملٹی یونٹ ٹرین ہے جو ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ چلائی جاتی ہے۔ اسے ریسرچ ڈیزائنز اینڈ سٹینڈرڈز آرگنائزیشن نے ڈیجون اور چنئی میں انٹیگرل کوچ فیکٹری میں بنایا ہے۔ حکام کے مطابق ایسی ٹرینوں کی رفتار کا انحصار ٹریک کی حالت پر ہوتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ، ملک کی سب سے تیز چلنے والی سیمی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ٹرین کی کامیابی کے بعد مرکزی حکومت اب جلد ہی وندے بھارت میٹرو ٹرین شروع کرنے جارہی ہے۔ یہ ہائیڈروجن فیول سے چلنے والی دیسی ٹرین ہوگی، جسے ہندوستانی انجینئرس ڈیزائن کریں گے۔ اس کی ٹاپ اسپیڈ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ وزیر ریل اشونی ویشو نے یہ معلومات دی ہے۔
وزیر ریلوے نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ وندے میٹرو ٹرین کا فارمیٹ وندے بھارت ٹرین سے بالکل مختلف ہوگا۔ یہ 100 کلومیٹر سے کم فاصلے والے شہروں کے درمیان چلے گی۔ یہ دونوں شہروں کے درمیان 4 سے 5 دورے کرے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ وندے میٹرو ٹرین دسمبر تک تیار ہو جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔