وارانسی: یوپی کے وارانسی کی گیان واپی مسجد کے سروے کا کام تین دن کی قواعد کے بعد پورا ہوگیا ہے۔ ہندو فریق نے دعویٰ کیا ہے کہ نندی کے گیٹ کے سامنے مسجد کے وضو خانے سے 12 فٹ 8 انچ کی شیولنگ ملا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے شیولنگ والے علاقے کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں پیر کے روز دیر شام کو ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے وضوع خانے والے علاقے کو سیل کردیا ہے۔
دراصل ہندو فریق کے وکیل ہری شنکر جین نے اہم شواہد کو محفوظ کرنے کے لئے درخواست دی تھی۔ اسی عرضی کے بعد سول جج (سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر کے حکم پر وضو خانے والی جگہ کو سیل کیا گیا ہے۔
بہر حال گیان واپی مسجد کے وضو خانے کو عدالت کے حکم پر سیل کرنے کی کارروائی کے دوران اے ڈی ایم پروٹوکول موقع پر موجود رہے۔ وہیں، وضو خانے کے پاس سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی تعیناتی کردی گئی ہے، جو کہ اب 24 گھنٹے نگرانی کرے گی۔
ہندو فریق نے کیا شیولنگ ملنے کا دعویٰاس سے پہلے ہندو فریق کے انجینئر مدن موہن یادو نے بتایا کہ گیان واپی مسجد احاطے میں ملے شیولنگ کو محفوظ کرنے کے مطالبہ پر سماعت کرتے ہوئے سول جج (سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر نے کہا کہ عدالت کمیشن کی کارروائی کے دوران مسجد احاطے میں مبینہ طور پر شیولنگ کا ملنا اہم ثبوت ہے۔ مدن موہن یادو کے مطابق، عدالت نے پولیس کمشنر وارانسی اور سی آر پی ایف کمانڈینٹ کو سیل کئے جانے والے مقام کو محفوظ کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔