உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election 2022: کاشی میں وزیراعظم مودی کا روڈ شو ختم، بابا وشوناتھ مندر میں کی پوجا تو ڈمرو بھی بجایا، دیکھیں ویڈیو

    یوپی اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election 2022) کے آخری اور ساتویں مرحلے کے لئے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی سمیت سبھی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔ وہیں، آج کا دن کاشی کے لئے بے حد خاص رہا ہے۔

    یوپی اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election 2022) کے آخری اور ساتویں مرحلے کے لئے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی سمیت سبھی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔ وہیں، آج کا دن کاشی کے لئے بے حد خاص رہا ہے۔

    یوپی اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election 2022) کے آخری اور ساتویں مرحلے کے لئے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی سمیت سبھی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔ وہیں، آج کا دن کاشی کے لئے بے حد خاص رہا ہے۔

    • Share this:
      وارانسی: یوپی اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election 2022) کے آخری اور ساتویں مرحلے کے لئے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی سمیت سبھی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔ وہیں، آج کا دن کاشی کے لئے بے حد خاص رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے پارلیمانی حلقے میں نہ صرف راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ہنکار طاقت بھری بلکہ اکھلیش یادو بھی روڈ شو کرکے اپنے حق میں ماحول بنانے کی قواعد کر رہے ہیں۔

      دراصل، اترپردیش اسمبلی انتخابات کا گرینڈ فنالے وارانسی میں ہو رہا ہے۔ آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی نے بابا وشو ناتھ کے درشن کرنے کے ساتھ کاشی میں تشہیر کی۔ وہیں، وزیر اعظم مودی نے شام کو اپنے پارلیمانی حلقے میں روڈ شو کرکے دم دکھایا، جس میں عوامی سیلاب امنڈا۔ وزیر اعظم مودی کا یہ روڈ شو مالدہیا چوک سے شروع ہوکر کبیر چورا، لوہٹیا، میداگنی، نیچی باغ چوک، بابا وشوناتھ دھام، سونار پورہ اور اسّی گھاٹ ہوتے ہوئے بی ایچ یو گیٹ پر ختم ہوا۔ وزیر اعظم مودی کا روڈ شو تقریباً 3.1 کلو میٹر لمبا تھا۔



      کل بھی کاشی میں رہیں گے وزیر اعظم مودی

      یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم مودی اپنے پارلیمانی حلقہ کاشی میں دو دن تک کیمپ کریں گے۔ جمعہ کو وزیر اعظم مودی نے مرزا پور میں تشہیر کے بعد کاشی میں روڈ شو کے ذریعہ اپنے گڑھ کو بچانے کے لئے ہنکار بھری۔ اس دوران ان کا روڈ شو وارانسی کی کینٹ، شمالی اور جنوبی اسمبلی سے ہوکر گزرا۔ یہی نہیں، وزیر اعظم نریندر مودی 5 مارچ کو بھی وارانسی میں رہیں گے۔ اس دوران وہ کھجوری میں ایک ریلی کریں گے، جس میں وارانسی کے سبھی اسمبلی حلقوں کی دیہی عوام شامل ہوگی۔



      بابا وشو ناتھ سے وزیر اعظم نے لیا آشیرواد

      وزیر اعظم مودی نے اپنے روڈ شو کے دوران بابا وشوناتھ میں نہ صرف پوجا ارچنا کی بلکہ وہاں موجود پجاریوں سے بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی وشو ناتھ مندر کے باہر ڈمرو بھی بجایا۔

      راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کی تنقید

      کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وارانسی میں تشہیر کے دوران بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی 2014 سے وزیراعظم ہیں اور انہوں نے روزگار، دو کروڑ نوکریاں دینے، کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے، کالا دھن مٹانے اور 15 لاکھ روپئے دینے کی بات کی تھی، لیکن اب الیکشن میں وہ روزگار، نوکری اور کسانوں کی آمدنی کی بات کیوں نہیں کرتے ہیں۔ بہرحال، یوپی میں اب تک چھ مرحلے کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔ جبکہ ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 7 مارچ کو ہوگی۔ ساتویں مرحلے میں ریاست کے 9 اضلاع کی 54 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ وہیں، اب تک 403 میں سے 349 سیٹوں پر ووٹنگ ہوچکی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: