Varanasi Serial Blasts 2006: ولی اللہ کی پھانسی کی سزا کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی جمعیۃ علما ہند
Varanasi Serial Blasts 2006: ولی اللہ کی پھانسی کی سزا کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی جمعیۃ علما ہند
Varanasi Serial Blasts 2006: جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے ولی اللہ کو دی گئی پھانسی کی سزاپر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ۔
نئی دہلی : غازی آباد کی خصوصی سیشن عدالت کے جج جیتندر کمار سنہا نے 6 جون کو 2006 سنکٹ موچن مندر سلسلے وار بم دھماکہ معاملہ کے واحد ملزم ولی اللہ کو پھانسی کی سزا سنائی۔ ولی اللہ کا تعلق اترپردیش کے پھول پور سے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دس سالوں سے ملزم کو جمعیۃ علماء ہند کی جانب قانونی امداد فراہم کی جارہی تھی۔ جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے ولی اللہ کو دی گئی پھانسی کی سزاپر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ۔
انہون نے کہا کہ ہمیں پورایقین ہے کہ اعلیٰ عدالت سے ولی اللہ کو مکمل انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے متعدد معاملات ہیں، جن میں نچلی عدالتوں نے سزائیں دیں مگر جب وہ معاملات اعلیٰ عدالت میں گئے تومکمل انصاف ہوا ۔ اس کی ایک بڑی مثال اکشردھام مندرحملہ کا معاملہ ہے ۔
مولانا نے مزید کہا کہ اکشردھام معاملہ میں نچلی عدالت نے مفتی عبدالقیوم سمیت تین افراد کو پھانسی اور چار لوگوں کو عمر قید کی سزادی تھی، یہاں تک کہ گجرات ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلہ کو برقراررکھا تھا ۔ لیکن جمعیۃعلماء ہند کی قانونی امداد کے نتیجہ میں جب یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں گیا تو یہ سارے لوگ نہ صرف باعزت بری ہوئے بلکہ بے گناہوں کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسنے پر عدالت نے گجرات پولس کی سخت سرزنش بھی کی تھی۔
مولانا نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ اس مقدمہ میں بھی ہمیں دیگر مقدمات کی طرح کامیابی حاصل ہوگی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔