جہدکار ورا ورا راو کو تین سال بعد راحت،بمبئی ہائی کورٹ نے منظور کی ضمانت
راؤ کو 2018میں بیشتر دیگر جہدکاروں کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے قانون کے تحت گرفتار کیاگیا تھا۔وہ کئی امراض کا شکار ہیں اور فی الحال ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Feb 22, 2021 02:44 PM IST

جہدکار،مصنف ورا ورا راو جو بھیماکورے گاوں معاملہ کے ملزم ہیں کو بمبئی ہائی کورٹ نے تین سال کے بعد راحت پہنچاتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کردی
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جہدکار،مصنف ورا ورا راو جو بھیماکورے گاوں معاملہ کے ملزم ہیں کو بمبئی ہائی کورٹ نے تین سال کے بعد راحت پہنچاتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کردی۔چھ ماہ تک طبی بنیادوں پر ان کو عدالت نے راحت دی ہے۔چھ ماہ کی تکمیل کے بعد ان کو یا تو خودسپرد ہوناپڑے گا یا پھر ضمانت میں توسیع کے لئے عرضی داخل کرنی پڑے گی۔راؤ کو 2018میں بیشتر دیگر جہدکاروں کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے قانون کے تحت گرفتار کیاگیا تھا۔وہ کئی امراض کا شکار ہیں اور فی الحال ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔راو کو اس شرط پر ضمانت دی گئی کہ وہ ممبئی میں ہی رہیں گے اور جانچ کے لئے دستیاب رہیں گے۔
Bhima Koregaon case: Bombay High Court grants bail to Varavara Rao on medical grounds. He has been granted bail on the condition that he has to remain in Mumbai and should be available for investigation
— ANI (@ANI) February 22, 2021