உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیئر مارکیٹ کے لیجنڈ سرمایہ کار Rakesh Jhunjhunwala کی 62 سال کی عمر میں موت

    شیئر مارکیٹ کے لیجنڈ سرمایہ کار Rakesh Jhunjhunwala کی 62 سال کی عمر میں موت

    شیئر مارکیٹ کے لیجنڈ سرمایہ کار Rakesh Jhunjhunwala کی 62 سال کی عمر میں موت

    Rakesh Jhunjhunwala Dies : لیجنڈ سرمایہ کار راکیش جھنجھن والا کی اتوار کی صبح 62 سال کی عمر میں موت ہوگئی ۔ سی این این نیوز 18 کے مطابق راکیش جھنجھن والا صحت سے متعلق کئی پریشانیوں میں متبلا تھے اور کچھ ہفتہ پہلے اسپتال سے چھٹی دیدی گئی تھی ۔

    • Share this:
      ممبئی : لیجنڈ سرمایہ کار راکیش جھنجھن والا کی اتوار کی صبح 62 سال کی عمر میں موت ہوگئی ۔ سی این این نیوز 18 کے مطابق راکیش جھنجھن والا صحت سے متعلق کئی پریشانیوں میں متبلا تھے اور کچھ ہفتہ پہلے اسپتال سے چھٹی دیدی گئی تھی ۔ آخری مرتبہ اکاسا ایئر کے لانچ پر وہ نظر آئے تھے ۔ طبیعت بگڑنے پر جھنجھن والا کے اہل خانہ انہیں اتوار کی صبح اسپتال لے کر پہنچے، جہاں انہوں نے آخری سانسیں لیں ۔ مڈاس ٹچ والے سرمایہ کار کو ہندوستان کا وارین بیف کہا جاتا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سیتارمن نے کہا-مالی حالات کے تجزیہ کے بعدہی Free Schemes کااعلان کریں ریاستی حکومتیں


      وہ ایک ٹریڈر ہونے کے ساتھ ساتھ چارٹیڈ اکاونٹینٹ بھی تھے اور ملک کے سب سے امیر کاروباریوں میں سے ایک تھے ۔ راکیش جھجھن والا ہنگامہ میڈیا اور ایپ ٹیک کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ وائسرائے ہوٹلز، کانکارڈ بایوٹیک، پروووگ انڈیا اور جیوجت فائنانشیل سروسیز کے ڈائریکٹر بھی تھے ۔ حال ہی میں انہوں نے اکاسا ایئرلائنز لانچ کی تھی ۔ ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھجھن والا نے 40 فیصد حصہ داری کیلئے اکاسا ایئر میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سری لنکا کے بندرگاہ پر اترے گا چین کا جاسوسی جہاز


      راکیش جھجھن والا جب کالج میں تھے، تبھی انہوں نے شیئر بازار میں اپنی قسمت آزمانی شروع کردی تھی ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹیڈ اکاونٹینٹس آف انڈیا میں داخلہ لیا، لیکن گریجویٹ ہونے کے بعد دلال اسٹریٹ میں پہلی مرتبہ غوطہ لگانے کا فیصلہ کیا ۔ جھنجھن والا نے 1985 میں پانچ ہزار روپے کی پونجی میں سرمایہ کاری کی تھی ۔ وہ پونجی ستمبر 2018 تک بڑھ کر 11000 کروڑ روپے ہوگئی تھی ۔ اپنے والد کے دوست کے ساتھ شیئر مارکیٹ کو لے کر گفتگو کرتے ہوئے سننے کے بعد راکیش جھجھن والا کو اس میں دلچسپی ہوئی تھی ۔

      راکیش جھجھن والا اکثر اپنے والد کی کہی اس بات کا اعادہ کرتے تھے کہ شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مستقل طور پر نیوز پیپر پڑھنا چاہئے، کیونکہ خبریں ہی ہیں جو شیئر بازار میں اتار چڑھاو کی وجہ بنتی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق جھجھن والا کے والد نے انہیں شیئر بازار میں کام کرنے کی اجازت دی، لیکن انہیں کسی طرح کی مالی مدد دینے سے انکار کردیا اور دوستوں سے پیسے ادھار مانگنے سے بھی منع کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: