ہوم » نیوز » No Category

ہندوستان- چین سرحد کشیدگی پر وشو ہندو پریشد کا بڑا مطالبہ، چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ چین کے پرتشدد حملے میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی موت سے پورا ملک رنجیدہ اور مشتعل ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 19, 2020 12:20 AM IST
  • Share this:
ہندوستان- چین سرحد کشیدگی پر وشو ہندو پریشد کا بڑا مطالبہ، چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے
لوگوں کو چین کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے: وشو ہندو پریشد

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے عام لوگوں سے چین کے بنے ہوئے سامان اور موبائل ایپس کے ساتھ اس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس کی ریڑھ کی ہڈی کو مکمل طور پر توڑی جاسکے۔ رہی سہی کسر ہماری قابل قیادت اور ہمارے بہادر و جانباز فوجی سرحد پر پوری کردیں گے۔ جمعرات کے روز وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ چین کے پرتشدد حملے میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی موت سے پورا ملک رنجیدہ اور مشتعل ہے۔ انہوں نے جانباز فوجیوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ توسیع پسندانہ بھوک چین کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی۔


ملند پرانڈے نے چین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسے یہ سمجھ لینا چاہئےکہ اس نے جس سے پنگہ لیا ہے وہ 1962 کا نہیں بلکہ 2020 کا ہندوستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ذریعہ عالمی معیشت کو تباہ کرکے لاکھوں لوگوں کو ہلاک کرنے کی چینی سازشوں کو بھی پوری دنیا اچھی طرح جان چکی ہے۔ اپنے گناہوں پر پردہ ڈال کر اور دنیا کی توجہ ہٹا کر ہندوستان پر بری نظر ڈالنے والے کو اب ہندوستان کے عوام بھی منہ توڑ جواب دیں گے۔ اقصائے چین ہندوستان تھا اور رہے گا۔ یہ ہمارا پختہ عزم ہے۔


وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ چین کے پرتشدد حملے میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی موت سے پورا ملک رنجیدہ اور مشتعل ہے۔
وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ چین کے پرتشدد حملے میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی موت سے پورا ملک رنجیدہ اور مشتعل ہے۔



وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کورونا کی وبا پھیلا کر لاکھوں لوگوں کی جان لینے والے چین سے آج دنیا بھر کے لوگ بری طرح ناراض ہیں۔ حکومت ہند کو بھی اس کی کرتوتوں کو عالمی سطح پر پھرپور طریقے سے اٹھاتے ہوئے ہمارے جوانوں کا بدلہ لینے کے لئے اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر اسے کچلنے کی مکمل حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ اس کے بغیر وہ باز نہیں آنے والا ہے۔
وشو ہندو پریشد جنرل سکریٹری ملند پرندے نے یہ بھی کہا کہ اب وی ایچ پی اور اس کی شاخوں بجرنگ دل اور درگا واہنی کے کارکن ملک بھر میں گھر گھر جاکر چین کی بدکاریوں اور سازشوں کو پوری طرح سے بے نقاب کرنے کے لئے لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کریں گے تاکہ چین کی ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ لگائی جاسکے۔
First published: Jun 18, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading