وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا نے ایک بار پھر الاپا رام مندر کا راگ ، قانون بنانے کا مطالبہ

جبل پور : وشو ہندو پریشد کے لیڈر پروین توگڑیا نے ایک بار پھر رام مندر کا راگ الاپا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن مودی رام مندر کا قانون بنائیں گے اس دن وہ مودی کی فتح کے لئے پرچم لے کر گھومیں گے۔

Dec 27, 2015 12:32 AM IST | Updated on: Dec 27, 2015 12:32 AM IST
وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا نے ایک بار پھر الاپا رام مندر کا راگ ، قانون بنانے کا مطالبہ

جبل پور : وشو ہندو پریشد کے لیڈر پروین توگڑیا نے ایک بار پھر رام مندر کا راگ الاپا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن مودی رام مندر کا قانون بنائیں گے اس دن وہ مودی کی فتح کے لئے پرچم لے کر گھومیں گے۔

جبل پور میں وشو ہندو پریشد کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں ہوئے شرکت کیلئے پہنچے پروین توگڑیا نے ایک بار پھر رام مندر کا راگ الاپا ۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر بنانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ پارلیمنٹ میں مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن رام مندرکا قانون بن کر پاس ہو جائے گا ، اس دن سے وہ خود مودی کی فتح کے لئے پرچم لے کر چلنا شروع کر دیں گے۔

ملک میں ہندوؤں کے حالات پر بھی ڈاکٹر پروین توگڑیا نے تبصرہ کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ نظر انداز بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہندو کی اس ملک میں سننے والا کوئی نہیں ہے۔

Loading...

بیف کے معاملے پر پوچھے گئے ایک سوال پر توگڑیا نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک میں بیف کھانے والوں کو قطعی نہیں رہنے دیں گے۔ بیف کھانے والوں کو اس ملک کو چھوڑ کر جانا ہی ہوگا۔

Loading...