ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وشو ہندو پریشد کی اپیل- رام مندر کی تعمیر کے آغاز پر پانچ اگست کو احتیاط کے ساتھ منائیں جشن

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے رام مندر کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر 5 اگست کو پورے ملک میں ایک تہوار کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ وی ایچ پی نے اس سلسلے میں ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 25, 2020 07:52 PM IST
  • Share this:
وشو ہندو پریشد کی اپیل- رام مندر کی تعمیر کے آغاز پر پانچ اگست کو احتیاط کے ساتھ منائیں جشن
وشو ہندو پریشد کی اپیل- رام مندر کی تعمیر پر پانچ اگست کو آغاز پر احتیاط سے جشن منائیں۔

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے رام مندر کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر 5 اگست کو پورے ملک میں ایک تہوار کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ وی ایچ پی نے اس سلسلے میں ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ 5 اگست کو جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اجودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی تعمیر کے آغاز کے لئے عقیدت مند سنتوں، ٹرسٹیوں اور دیگر معززین کے ساتھ اجودھیا میں بھومی پوجن کررہے ہوں گے، پورا ملک اس منظر کو دیکھے گا۔

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ 5 اگست کو جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اجودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی تعمیر کے آغاز کے لئے عقیدت مند سنتوں، ٹرسٹیوں اور دیگر معززین کے ساتھ اجودھیا میں بھومی پوجن کررہے ہوں گے، پورا ملک اس منظر کو دیکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندو سماج کی سیکڑوں سال کی تمنا پوری ہونے کے اس موقع پر وشو ہندو پریشد نے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ 5 اگست کو تمام عقیدت مند اپنے گھروں اور آشرموں سے اس بھومی پوجن کا مشاہدہ کریں، ، آرتی اور نذرانہ پیش کریں اور پرساد بانٹیں۔ وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری نے عقیدت مندوں کو متنبہ بھی کیا کہ مذکورہ بھومی پوجن کے پروگرام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام تدبیریں اپنائی جائیں اور اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 25, 2020 07:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading