Vice President Election: چھ اگست کو ہوگی ووٹنگ، نتیجہ بھی اسی دن، الیکشن کمیشن نے کیا اعلان
Vice President Election: الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نائب صدر کے الیکشن کے لئے 6 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔ یعنی 6 اگست کو نائب صدر کے انتخاب کے نتائج آ جائیں گے۔
Vice President Election: الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نائب صدر کے الیکشن کے لئے 6 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔ یعنی 6 اگست کو نائب صدر کے انتخاب کے نتائج آ جائیں گے۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نائب صدر کے الیکشن کے لئے 6 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔ یعنی 6 اگست کو نائب صدر کے انتخاب کے نتائج آ جائیں گے۔ موجودہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کی میٹنگ میں نائب صدر کے الیکشن کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نائب صدر کے الیکشن کا نوٹیفکیشن 5 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جولائی کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22 جولائی ہے۔
EC announces schedule of Vice-Presidential election, voting on August 6
نائب صدر کا الیکشن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے مل کر بننے والے الیکٹورل کالج کے ذریعہ متناسب نمائندگی نظام کے ذریعہ ہوتا ہے ۔ دونوں ایوانوں کے ارکان اس میں حصہ لیتے ہیں اور ہر رکن صرف ایک ووٹ ہی ڈال سکتا ہے۔ صدر جمہوریہ کے الیکشن میں منتخب ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ایم ایل ایز بھی ووٹ ڈالتے ہیں، لیکن نائب صدر کے الیکشن میں صرف لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبران ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔
دونوں ایوانوں کے لیے نامزد ارکان صدارتی الیکشن میں ووٹ نہیں دے سکتے ہیں ، لیکن وہ نائب صدر کے الیکشن میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس طرح سے دیکھا جائے تو نائب صدر کے انتخاب میں دونوں ایوانوں کے 790 ووٹرز حصہ لیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔