نئی دہلی: کورونا وائرس وبا (Coronavirus) سے حالات اب بھی سنگین ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر کئی اہم لیڈروں کے بعد اب نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو (Vice President Venkaiah Naidu) کی بھی کورونا وائرس رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا، ’نائب صدر جمہورنے منگل کی صبح کووڈ-19 (COVID-19) جانچ کرائی، جس میں ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ حالانکہ وہ صحتیاب ہیں اور انہیں بغیر علامت والا انفیکشن ہے۔ وہ ہوم کوارنٹائن ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ کی اہلیہ اوشا نائیڈو کا بھی کورونا ٹسٹ کرایا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے اور وہ فی الحال سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو سبھی کے لئے بہتر معیار والی صحت خدمات آسان اور سستی بنانے کی گزارش کی۔ ساتھ ہی پرائیویٹ حلقوں سے ملک کے دیہی عوام میں جدید سہولیات کو توسیع کرنے کو فروغ دینے کی گزارش کی۔ فکی کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پرائیویٹ میدان آگے آسکتے ہیں اور عوامی و ذاتی شراکت (پی پی پی) کے ذریعہ ان علاقوں میں اپنی توسیع کرسکتے ہیں۔ ملک کے ہر ایک شیئر ہولڈر کی صلاحیت کے استعمال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے صحت خدمات کے عمل کو مضبوط کرنے کی گزارش کی۔
ایم وینکیا نائیڈو نے پرائیویٹ سیکٹر سے گزارش کی ہےکہ وہ جدید اور اعلی درجے کے سامان سمیت طبی آلات میں اضافہ کے لئے ’آتم نربھر’ مہم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اس طرف بھی دھیان دلایا کہ کووڈ-19 وبا نے لوگوں کو صحت کے تئیں زیادہ محتاط رہنے کی بھی نصیحت دی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔