ہوم » نیوز » وطن نامہ

پارک میں آرام سے لیٹی تھی لڑکی ، تبھی ہاتھی کے بچے نے کردی ایسی حرکت ، جان کر رہ جائیں گے حیران ، دیکھئے ویڈیو

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹا ہاتھی پارک میں لیٹی لڑکی کے ساتھ مستی کررہا ہے ۔

  • Share this:
پارک میں آرام سے لیٹی تھی لڑکی ، تبھی ہاتھی کے بچے نے کردی ایسی حرکت ، جان کر رہ جائیں گے حیران ، دیکھئے ویڈیو
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹا ہاتھی پارک میں لیٹی لڑکی کے ساتھ مستی کررہا ہے ۔

ہاتھی جتنے سمجھدار ہوتے ہیں وہ اتنے ہی شرارتی اور غصہ ور بھی ہوتے ہیں ۔ لیکن ہاتھی کے بچے تو شرارت کرنے میں کافی ماہر ہوتے ہیں ۔ جب ان کا دل مستی کرنے کا کرتا ہے تو وہ کسی کی نہیں سنتے ہیں ۔ ایسے میں کئی مرتبہ وہ لوگوں کیلئے مصیبت بھی جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں ہاتھی کے ایک بچے کو شرارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔


شرارت بھی ایسی ویسی نہیں بلکہ اس کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے اور اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے ۔ دراصل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کا ایک بچہ ایک لڑکی کے ساتھ مستی کررہا ہے ۔ جب لڑکی کسی پارک میں آرام سے لیٹی ہوئی تھی تبھی وہاں ہاتھی کا ایک بچہ بھی پہنچ گیا ۔ اس کے بعد اس نے لڑکی کے اوپر اپنی سونڈ رکھی اور اس کے اوپر لیٹنے لگا ۔


اس ویڈیو کو ہندوستانی محکمہ جنگلات کے ایک افسر سشانت نندا نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سشانت نندا نے لکھا : ویلنٹائن ڈے کی ریہرسل ، ویڈیو دیکھ کر یقینی طور پر آپ کی ہنسی نکل جائے گی اور آپ حیران بھی رہ جائیں گے ۔ ہاتھی کا چھوٹا بچہ بالکل انسانوں کے بچہ کی طرح لڑکی کے گلے سے لپٹ جاتا ہے اور اس کو اپنی سونڈ سے یہاں وہاں چھونے لگتا ہے ۔


 



ہاتھی کا بچہ جب لڑکی کے گلے سے لپٹ رہا ہے تب لڑکی اس کو ہٹانے کی کافی کوشش کرتی ہے ، لیکن ہاتھی کا چھوٹا بچہ ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے اور وہ مسلسل اس کو اپنی سونڈ سے رگڑتا جارہا ہے ۔ آس پاس کھڑے لوگ یہ نظارہ دیکھ کر ہنستے نظر آرہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو آج صبح ہی شیئر کیا گیا ہے ، جس کو اب تک دوہزار سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اس ویڈیو کو اب تک سینکڑوں لائیکس بھی مل چکے ہیں ۔ کئی یوزرس نے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 08, 2021 01:43 PM IST