உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وجئے مالیا اور نیرو مودی کی جائیداد بیچ کر بینکوں نے جمع کیے 13،109 کروڑ روپیے، فائنانس منسٹر کا لوک سبھا میں بیان

     اس سال جولائی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت میں بینکوں کی ایک یونین نے وجئے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی جیسے مفرور ڈیفالٹروں سے 792.11 کروڑ روپے کی وصولی کی تھی۔

    اس سال جولائی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت میں بینکوں کی ایک یونین نے وجئے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی جیسے مفرور ڈیفالٹروں سے 792.11 کروڑ روپے کی وصولی کی تھی۔

    اس سال جولائی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت میں بینکوں کی ایک یونین نے وجئے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی جیسے مفرور ڈیفالٹروں سے 792.11 کروڑ روپے کی وصولی کی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کے بینکوں سے ہزاروں کروڑ کا لون لے کر فارین بھاگنے والے بزنس مین وجئے مالیا (Vijay Mallya)، نیرو مودی اور میہول چوکسی سے بینکوں نے 13109 کروڑ روپے ری کوور کیے ہیں۔ اس بات کی اطلاع فائنانس منسٹر نرملا سیتارمن (Finance Minister Nirmala Sitharaman) نے لوک سبھا میں دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ڈیفالٹروں کی جائیداد کو بیچ کر بینکوں نے یہ رقم وصول کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت پراپرٹی ضبط کی ہے۔

      بتادیں کہ اس سال جولائی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت میں بینکوں کی ایک یونین نے وجئے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی جیسے مفرور ڈیفالٹروں سے 792.11 کروڑ روپے کی وصولی کی تھی۔ فائنانس منسٹر نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سات سال میں مجموعی طور پر 5.49 لاکھ کروڑ روپے کے پھنسے ہوئے قرض کو حل کرلیا گیا ہے۔

      برٹین میں ہے مالیا
      وجئے مالیا کنگ فشر ایئرلائنس سے جڑے 9000 کروڑ روپے سے زیادہ کے بینک لون کے ڈیفالٹر ہیں۔ وہ فی الحال برٹین میں ہے۔ حکومت ہند اُنہیں واپس لانےکے لئے پوری کوشش کررہی ہے۔ اس سال جولائی میں برٹین کی ایک عدالت نے وجئے مالیا کو دیوالیہ قرار دئیے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔

      نیرو مودی بھی لندن میں
      ملک سے فرار ہیرا کاروباری نیرو مودی پر پنجاب نیشنل بینک کا دو ارب ڈالر کا بقایہ ہے۔ مارچ 2019 میں گرفتاری کے عبد سے ساوتھ ویسٹ لندن کے وینڈسورتھ جیل میں وہ بند ہے اور ہندوستان منتقلی کے مقدمے کا سامنا کررہا ہے۔ نیرو مودی کو دسمبر 2019 میں ’بھگوڑا اقتصادی مجرم‘ قرار دیا گیا تھا۔

      میہول چوکسی پر بھی فراڈ کا الزام
      نیرو مودی کے رشتہ دار میہول چوکسی پر پی این بی کے ساتھ 14000 کروڑ روپے کے لون فراڈ کا الزام ہے۔ جولائی 2021 میں اُسے ڈومینیکا میں ایک عدالت نے ضمانت دی تھی اور علاج کے لئے اینٹیگا اور باربوڈا کا سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔ چوکسی ہندوستان سے فرار ہونے کے بعد 2018 سے اینٹیگا میں رہ رہاہے اور وہ وہاں سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: