بہار اسمبلی اسپیکر کیلئے این ڈی اے سے وجے سنہا بنائے گئے امیدوار، عظیم اتحاد کے اودھ بہاری چودھری کریں گے مقابلہ
بہار اسمبلی اسپیکر کے عہدہ کیلئے این ڈی اے کی جانب سے بی جے پی کے وجے سنہا امیدوار بنائے گئے ہیں۔ مہا گٹھ بندھن سے آرجے ڈی کے سینئر لیڈر اودھ بہار ی چودھری امیدوار بنائے گئے ہیں۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
- UNI
- Last Updated: Nov 24, 2020 07:16 PM IST

بہار اسمبلی اسپیکر کیلئے مہا گٹھ بندھن سے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے سنیئر لیڈر اودھ بہار ی چودھری امیدوار بنائے گئے ہیں۔
پٹنہ: بہار اسمبلی اسپیکر کے عہدہ کیلئے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے وجے سنہا امیدوار بنائے گئے ہیں۔
وجے سنہا کی جانب سے آج این ڈی اے کے سنیئر لیڈران کی موجودگی میں اسمبلی سکریٹری کے سامنے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ تارکشور پرساد اور رینو دیوی، سابق اسمبلی اسپیکر اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر وجے کمار چودھری، سابق پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار، سابق وزیر نریندر نارائن یادو اور بی جے پی کے سنجے سراﺅگی موجود تھے۔ بی جے پی لیڈر وجے سنہا گزشتہ حکومت میں وسائل محنت کے وزیر تھے۔ لکھی سرائے سے وہ مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے مہا گٹھ بندھن کے حلیف راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی )، کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، سی پی آئی ایم ایل نے اودھ بہاری چودھری کو امیدوار بنایا ہے ۔ اسمبلی اسپیکر عہدہ کیلئے دو امیدوار ہونے کی وجہ سے کل اس کے لئے انتخاب ہوگا۔

بہار اسمبلی اسپیکر کے عہدہ کیلئے قومی جمہوری اتحاد کی جانب سے بی جے پی کے وجے سنہا امیدوار بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ہی اتفاق رائے سے اودھ بہاری چودھری کو امیدوار بنائے جانے کا فیصلہ ہوا۔ اس کے بعد چودھری نے اپنی امیدواری کیلئے اسمبلی سکریٹری کے سامنے پرچہ داخل کیا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ چودھری ایک اہل اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ 1985 میں سیوان سے منتخب ہو کر اسمبلی پہنچے اور اس کے بعد سے وہ مسلسل 1990,1995,2000 اور فروری 2005 کے انتخاب میں کامیاب ہوئے۔ اس مرتبہ بھی 2020 کے انتخاب میں سیوان سے منتخب ہوکر اسمبلی پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اودھ بہاری چودھری کئی مرتبہ وزیر رہ چکے ہیں اور فی الحال وہ آرجے ڈی کے ریاستی پارلیمانی بورڈ کے صدر بھی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر کا عہدہ کافی اہم ہوتاہے۔ اس عہدہ پر بیٹھے افراد سے توقعات ہوتی ہیں کہ وہ پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر سبھی اراکین کو ایوان میں مفاد عامہ کے مسائل کو اٹھانے کا برابر کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری اراکین کی توقعات پر کھرا اتریں گے اور انہیں پورا یقین ہے کہ اسمبلی انتخاب میں وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔