اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چندریان 2: لینڈروکرم نہیں ہے ٹوٹا، چندریان مشن سے جڑے اہلکار کا دعویٰ

    چندرایان 2: لینڈروکرم نہیں ہے ٹوٹا، چندرایان مشن سے جڑے اہلکار کا دعویٰ۔(تصویر:اسرو)۔

    چندرایان 2: لینڈروکرم نہیں ہے ٹوٹا، چندرایان مشن سے جڑے اہلکار کا دعویٰ۔(تصویر:اسرو)۔

    چندریان 2 مشن سے جڑے ایک اہلکارنے دعویٰ کیاہے کہ، لینڈر وکرم صحیح و سالم اوراسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔اہلکار کے مطابق چاند کی سطح پر لینڈر وکرم جھکی ہوئی پوزیشن پر ہے۔اہلکار کے مطابق وکرم سے رابطہ بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چندریان2مشن سے جڑے ایک اہلکارنے دعویٰ کیاہے کہ لینڈر وکرم صحیح و سالم ہے اوراسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔اہلکار کے مطابق چاند کی سطح پر لینڈر وکرم جھکی ہوئی پوزیشن پر ہے۔اہلکار کے مطابق وکرم سے رابطہ بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ 7 ستمبر کولینڈنگ سے کچھ لمحہ قبل لینڈر کا رابطہ زمین سے منقطع ہوگیا تھا۔

      ہندوستان تاریخ رقم کرنے کے قریب تھا کہ چندریان ٹو کے لینڈر وکرم سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔اس کے باوجود اسرو کے سائنس دانوں کے حوصلے بلند ہیں پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔وکرم سے رابطہ منقطع ہونے کے باوجود اسرو کے حوصلے اب قائم ہیں۔نظریں اسکرین پر جمی ہیں ۔

      رابطہ ہوا منقطع : اُمید ہے قائم

      اتنے قریب لیکن پھربھی بہت دور، چاند کی سطح سے محض 2.1 کیلومیٹر کے فاصلے پر وکرم کا رابطہ منظقع ہوا لیکن اسرو کو اب بھی اُمید ہے ، کسی کرشمے کی کہ وکرم سے رابطہ بحال ہو جائیگا۔اسرو سینٹرمیں گزشتہ چاردنوں گہما گہمی رہی ۔وکرم کی سافٹ لاینڈنگ کا پروسیس جیسے جیسے قریب آرہا تھا، ہلچل میں اضافہ ہورہا تھا اور وہاں موجود سائنسدانوں ڈ ٹیکنیشینس اور دیگر افراد کی دھڑکنیں تیز ہورہی تھیں۔

      وکرم کی سافٹ لینڈنگ کے لیے اُس کی رفتار دھیمی کی جارہی تھی کہ چاند کی سطح سے کچھ ہی فاصلے پر لینڈر کا رابطہ زمین سے منقطع ہوگیا ۔مایوسی گھر کر گئی ،ایسے میں وزیراعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی۔رات 1:30 سے 2:30 بجے کے بیچ چاند کے جنوبی قطب پروکرم کی لینڈنگ متوقع تھی۔خیال رہے کہ چاند کے اس حصے کو ابھی تک نہیں کھوجاجاسکا ہے۔بحرحال اسرو نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا ہے کیونکہ وکرم سے رابطہ ٹوٹا ہے چاند سے رشتہ نہیں ۔۔
      First published: