پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی نے ہندوستان میں مانگی پناہ ، جانیں کیا ہے معاملہ

پاکستان میں سکھ لڑکی کی مبینہ تبدیلی مذہب کے بعد اب اقلیتوں کو نظرانداز کئے جانے اور ان کے ساتھ تشدد کی ایک اور شکایت سامنے آئی ہے ۔

Sep 10, 2019 09:41 AM IST | Updated on: Sep 10, 2019 09:41 AM IST
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی نے ہندوستان میں مانگی پناہ ، جانیں کیا ہے معاملہ

عمران خان ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان میں سکھ لڑکی کی مبینہ تبدیلی مذہب کے بعد اب اقلیتوں کو نظرانداز کئے جانے اور ان کے ساتھ تشدد کی ایک اور شکایت سامنے آئی ہے ۔ یہ معاملہ خود پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی سے وابستہ ممبر اسمبلی کا ہے ۔ دراصل عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر اسمبلی بلدیو کمار کو اپنے اہل خانہ سمیت جان بچا کر ہندوستان آنا پڑا ہے ۔ انہوں نے ہندوستان میں سیاسی پناہ بھی مانگی ہے ۔

بلدیو کمار خیبر پختونخواہ اسمبلی میں باری کوٹ ریزرو سیٹ سے ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں ۔ بلدیو کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں پر ظلم ہورہا ہے ۔ ہندو اور سکھ لیڈروں کا قتل کیا جارہا ہے ، اس لئے وہ جلد ہی ہندوستان میں پناہ لینے کیلئے درخواست داخل کریں گے ۔

Loading...

بلدیو کمار نے کچھ ماہ پہلے کنبہ کو پنجاب کے لدھیانہ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس کھنہ شہر بھیج دیا تھا ۔ 12 اگست کو تین ماہ کے ویزہ پر خود بلدیو بھی یہاں آگئے تھے ، لیکن اب وہ واپس نہیں لوٹنا چاہتے ہیں ۔ بلدیو کے مطابق سال 2016 میں ان کے اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی کا قتل کردیا گیا تھا ۔ اس معاملہ میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور انہیں دو سال تک جیل میں رکھا گیا ۔

سال 2018 میں وہ اس معاملہ سے بری ہوگئے تھے ۔ پاکستانی قانون کے مطابق اگر ممبر اسمبلی ( پاکستان میں ایم پی اے ) کی موت ہوجائے تو اسی پارٹی کے دوسرے نمبرپر رہنے والے امیدوار کو ممبر اسمبلی بنا دیا جاتا ہے ۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اسمبلی کی مدت کار ختم ہونے سے دو دن پہلے انہیں قتل کے معاملہ میں بری کردیا گیا ۔ ایسے میں بلدیو حلف لے کر 36 گھنٹے کیلئے ممبر اسمبلی رہے ۔

بلدیو کے مطابق پاکستان میں اقلیت دہشت کے ماحول میں رہنے پر مجبور ہے ۔ بلدیو کی شادی 2007 میں پنجاب کے کھنہ کی رہنے والی بھاونا سے ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت وہ پاکستان میں پارشد تھے اور بعد میں ممبر اسمبلی بنے ۔ گزشتہ دنوں وہ کھنہ کے سمرالا مارگ پر واقع ماڈل ٹاون میں دو کمروں کے کرائے کے مکان میں اپنے کنبہ کے ساتھ دن گزار رہے تھے ۔ بلدیو کی اہلیہ بھاونا ابھی ہندوستانی شہری ہیں ۔ ان کے دو بچے 11 سال کی ریا اور 10 سال کا سیم پاکستانی شہری ہے ۔ بیٹی ریا تھلیسیما سے متاثر ہے اور وہ زیر علاج ہے ۔

Loading...