உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: تین سال کی بچی کرنے لگی ہتھنی کا دودھ پینے کی کوشش، پھر ہوا کچھ ایسا ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

    VIDEO: تین سال کی بچی کرنے لگی ہتھنی کا دودھ پینے کی کوشش، پھر ہوا کچھ ایسا ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

    VIDEO: تین سال کی بچی کرنے لگی ہتھنی کا دودھ پینے کی کوشش، پھر ہوا کچھ ایسا ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

    Viral Video baby tries to drink elephant milk: آسام (Assam) میں 3 سالہ معصوم بچی کو ہتھنی (Elephant) کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس بچی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں یہ ننھی جان ہتھنی کا دودھ پینے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

    • Share this:
      گولاگھاٹ (آسام): جنگلی جانوروں اور انسانوں کے درمیان محبت کی کئی کہانیاں دیکھنے اور سننے کو ملتی رہتی ہیں۔ تازہ معاملہ میں آسام (Assam) میں 3 سالہ معصوم بچی کو ہتھنی (Elephant) کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس بچی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں یہ ننھی جان ہتھنی کا دودھ پینے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہتھنی بھی بچی کے ساتھ ماں جیسا رویہ دکھا رہی ہے۔

      انٹرنیٹ پر وائرل یہ ویڈیو آسام کے گولاگھاٹ ضلع کا ہے۔ جہاں ہرشیتا بورا نام کی 3 سالہ معصوم بچی صحن میں ہتھنی کے ساتھ کھیل رہی ہے اور اس کا دودھ پینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کھیلتے کھیلتے ہرشیتا کبھی ہتھنی کو پیار کرتی ہے تو کبھی وہ اس کے آگے پیچھے گھومتی ہے ۔ ہتھنی کے ساتھ بچی کا یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر یوزرس نے کئی اچھے کمنٹس کئے ہیں ۔

      دراصل ہاتھی جیسے دیو ہیکل جانور کے قریب آنے سے لوگ اکثر ڈرتے ہیں، لیکن یہ لڑکی بے فکر ہو کر ہتھنی کے ساتھ کھیل رہی ہے اور اس کا دودھ پینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ جس کو دیکھ کر کئی یوزرس حیران ہیں ۔ معصوم ہرشیتا اس ہاتھی کو پیار سے بینو بلاتی ہے۔ دراصل آسام کا گولاگھاٹ ضلع ہاتھیوں کے لئے مشہور ہے۔

      گزشتہ کچھ عرصہ سے یہاں انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان تصادم کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ اس علاقہ میں کئی واقعات میں ہاتھیوں نے انسانوں کو ہلاک کردیا ۔ ایسے میں ہتھنی کے ساتھ لڑکی کی یہ تصویریں واقعی حیران کن ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: