Viral Video : لڑکی نے ساڑی پہن کر کیا ایسا کام ، مچ گیا ہنگامہ ، ویڈیو کو کروڑوں میں ملے ویوز
ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ چھت پر پارل اور ان کے ساتھی نے ایک میٹرس بچھا رکھی ہے ۔ پارل اپنے پارٹنر کے ساتھ چلتی ہوئی آتی ہیں اور پھر دونوں ایک ساتھ بیک فلپ مارتے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 01, 2020 08:15 PM IST

Viral Video : لڑکی نے ساڑی پہن کر کیا ایسا کام ، مچ گیا ہنگامہ ، ویڈیو کو کروڑوں میں ملے ویوز
سوشل میڈیا (Social Media) پر آج کل اسٹنٹ ویڈیوز کافی پسند کئے جارہے ہیں ۔ ویڈیو خواہ جانوروں کا ہو یا پھر انسانوں کا انٹرنیٹ پر نظر آتے ہی وائرل ہو جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر آپ نے کئی حیرت انگیز ویڈیو دیکھے ہوں گے ، لیکن اس مرتبہ ایک لڑکی نے ساڑی پہن کر ایسا اسٹنٹ دکھایا ہے کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی ۔ لڑکی کے اس اسٹنٹ والے ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ دراصل جمناسٹ اور فٹنس ماڈل پارل اروڑہ (Parul Arora) نے ویڈیو میں ساڑی پہن کر بیک فلپ (Backflip) مارا ہے ۔ ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی اس ویڈیو میں اسٹنٹ کرتا نظر آرہا ہے ۔ اسٹنٹ کرنے کے بعد پارل نے اس شخص کے ساتھ ریمپ واک بھی کیا ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ چھت پر پارل اور ان کے ساتھی نے ایک میٹرس بچھا رکھی ہے ۔ پارل اپنے پارٹنر کے ساتھ چلتی ہوئی آتی ہیں اور پھر دونوں ایک ساتھ بیک فلپ مارتے ہیں ۔ ویڈیو شیئر کرت ہوئے پارل نے لکھا : کون اس اسٹنٹ کو ساڑی میں کرسکتا ہے ؟ اس ویڈیو کو پارل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ، جس کو اب تک ۱۔۷ ملیکن ویوز مل چکے ہیں ۔ ساتھ ہی اس ویڈیو کو سات لاکھ سے زیادہ لوگ لائیکس بھی کرچکے ہیں ۔ لوگ ان کے اسٹنٹ کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں ۔ کسی کو یقین نہیں ہورہا ہے کہ ساڑی پہن کر کوئی کیسے ایسا اسٹنٹ کرسکتا ہے ۔
View this post on Instagram
Who can do stunt in saree #reelsinstagram #reels #fitness #fitgirl @michaelhsingh
ایک یوزر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا : ساڑی اور سوٹ میں کوئی کیسے ایسا اسٹنٹ کرسکتا ہے ۔ وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا : ساڑی میں ایسا اسٹنٹ کرنا کافی مشکل ہے ۔ لیکن آپ نے بڑی ہی آسانی سے کردکھایا ۔ وہیں تیسرے یوزر نے مزاحیہ انداز میں لکھا : ساڑی میں سیکریٹ ایجنٹ ۔ بالکل فلموں کی طرح ۔