ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ سے پہلے وراٹ کوہلی نے کوچ انیل کمبلے اور حریف ٹیم کے بارے میں کئی سوالات کا کھل کر جواب دیا ۔ جہاں ہندوستانی کپتان نے کوچ انیل کمبلے سے اختلافات کی تردید کی تو وہیں دوسری طرف پاکستان کو ہلکے میں نہیں لینے کی بات بھی کہی ۔
کمبلے تنازع سے وابستہ ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بھی انہوں نے جم کر کوسا ۔ انہوں نے کہا کہ کوچ کے ساتھ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ بتا دیں کہ کوہلی ہائی وولٹیج میچ سے قبل پریس کانفرنس میں حصہ لے رہے تھے ۔
کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے کہا کہ اگر کوچ منتخب کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے تو لوگ اتنی قیاس آرائی کیوں کررہے ہیں ۔ پچھلی مرتبہ بھی اسی طرح سے کوچ منتخب کیا گیا تھا ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان نے تو کمبلے سے تنازع کی خبروں کو افواہ بتایا ۔
انہوں نے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلاتے ہیں ۔ اس طرح کی قیاس آرائی سے کچھ لوگوں کا گھر چلتا ہے ۔ لوگ مجھے اس بارے میں بتانا چاہتے ہیں ، لیکن میں دھیان نہیں دیتا ۔ ٹیم مکمل طور ٹورنامنٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئی ہے ۔ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔ '
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔