ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

وشاکھاپٹنم: ہندوستان شپ یارڈ میں بڑا حادثہ، کرین گرنے سے 10 مزدوروں کی موت، متعدد زخمی

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ میں ہفتہ کے روز بھاری کرین گرنے سے 10 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • Share this:
وشاکھاپٹنم: ہندوستان شپ یارڈ میں بڑا حادثہ، کرین گرنے سے 10 مزدوروں کی موت، متعدد زخمی
وشاکھاپٹنم : کرین گرنے سے 10 مزدوروں کی موت،متعدد زخمی

وشاکھاپٹنم: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ میں ہفتہ کے روز بھاری کرین گرنے سے 10 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ رات 12 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب شپ یارڈ میں موجود مزدور جہاز سازی کا سامان لانے کے لئے نئی کرین کے استعمال کی جانچ میں مصروف تھے۔ اس حادثہ کے دوران تقریباً 20 مزدور موجود تھے۔ اسی دوران کرین گرنے سے 10 مزدور ہلاک اور متعدد دیگر ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔


 




کہا جارہا ہے کہ نیا کرین لگانے کے بعد ٹسٹ کیا جارہا تھا۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 01, 2020 04:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading