ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان میں لانچ ہوا ویوو یو 10، قیمت جان کر رہ جائیں گے آپ حیران

ویوو یو 10 خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کچھ نیا اور بہتر چاہتے ہیں۔ ویوو نے پہلی بار ہندوستان میں اپنا یو سیریز لانچ کیا ہے۔

  • Share this:
ہندوستان میں لانچ ہوا ویوو یو 10،  قیمت جان کر رہ جائیں گے آپ حیران
ویوو یو 10 ۔

پوری دنیا میں، جہاں اسمارٹ فون کی کمپنیاں اپنی بہتر فیچروں کو پیش کر کے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، وہیں صرف کچھ ہی کمپنیاں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہیں۔ ویوو یو 10 خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کچھ نیا اور بہتر چاہتے ہیں۔ ویوو  نے پہلی بار ہندوستان میں اپنا یو سیریز لانچ کیا ہے۔ اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ اس فون کو ہندوستان میں لانچ ہونے سے ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہیں اور یہ اپنے اچھے نتائج کی وجہ سے ابھی سے ہر شخص کی زبان پر ہے۔

ویوو یو 10، بجٹ اسمارٹ فون کی فہرست میں شامل اس نئے شاندار اسمارٹ فون کو استعمال کرنے کا موقع ہمیں بھی ملا، جس کے دوران ہم نے اس کے بہترین فیچروں کو آزمایا اور یقین جانیے کہ یہ فون مارکیٹ میں موجود سبھی بجٹ اسمارٹ فون سے بالکل الگ اور بہتر ثابت ہوا۔ ہمارا خیال ہے کہ آپ آئیندہ ویوو یو 10 کو ہی پسند کریں گے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

ویوو یو 10 میں ہلو فل ویو ٹی ایم ، ایچ ڈی پلس آئی پی ایس 6.35 انچ کا ٹچ اسکرین ڈسپلے دیا گيا ہے، جس کا اسپیکٹ ریشیو 19.5:9 اور اسکرین ٹو باڈی کا ریشیو 81.91 فیصد ہے، یہ فون 720 ضرب 1544 پکسل ریژولوشن کے ساتھ آتا ہے۔159.4 ایم ایم ضرب 76.7 ایم ایم ضرب 8.9 ایم ایم کے اس اسمارٹ فون کا وزن 190.5 گرام ہے۔ اگر ڈیزائن کے بارے میں بات کریں، تو اس فون کا الیکٹرک بلو پلاسٹک باڈی فون کو بہت ہی دلکش بناتا ہے۔ کلاسکی سے تیار کردہ یہ فون، خوبصورت ہرے رنگ سے شروع ہو کر نیچے گہرے بلو رنگ کا ہو جاتا ہے۔ یہ فون تھنڈر بلیک رنگ میں بھی دستیاب ہے۔

دلکش ڈیزائن کے علاوہ، یہ فو ن ہاتھ میں جتنا خوبصورت دکھتا ہے اتنا ہی استعمال کرنے میں آرامدہ معلوم ہوتا ہے۔ کمپنی نے فون کو پتلی باڈی کو بے حد کلاسکی لُک میں ڈھالا ہے جو آپ کی آنکھوں میں بس جاتا ہے۔

شاندار کارکردگی

ویوو یو 10 ایک کوالکام اسنیپ ڈریگن 665 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔ یہ فون فن ٹچ او ایس 9 پر مبنی اینڈرائیڈ 9 پائی پر کام کرتا ہے جو اس کی پرفارمینس کو کافی بہتر بناتا ہے۔ کمپنی کے اس فون میں 3 جی بی اور 4 جی بی  ریم کے ساتھ اور  32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے دو ویریئنٹ ہیں۔ فون میں دی گئیں نئی ایپس آپ کے تجربے کو کافی بہتر بناتی ہیں۔ آپ کو اب ایک ایپ سے دوسری ایپ پر جانے میں نہ تو کوئی دشواری ہوگی اور نہ ہی کوئی الجھن۔

مسلسل چلنے والی بیٹری لائف

فون کا سب سے خاص فیچر، جس کی تعریف کرتے لوگوں کی زبان نہیں رکتی، وہ ہے اس کی بیٹری لائف۔ویوو یو 10  میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو 18 ڈبلیو  سے فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس قیمت میں یہ ملک کا واحد اسمارٹ فون ہے جو 18 ڈبلیو  فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔  نیز، اگر آپ جلدی میں ہیں، تو صرف 10 منٹ کے چارج سے آپ کو 5۔4 گھنٹے کال کرنے کا وقت مل سکتا ہے یعنی آپ یقینی طور پر  پورے دن فون استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ہے اس فون کا مقام۔ تو ہو ئے نا حیرت زدہ؟

دوسری جانب، اس اسمارٹ فون کا الٹرا گیم موڈ بھی بہت ہی شاندار ہے۔ اس میں گیم سے متعلق بہت ساری خاص فیچرز شامل ہیں، جیسے کہ گیم کٹ ڈاؤن، 4 ڈی وائبریشن، آنکھوں کو نقصان نہ پہنچانے والا لو بلو رے گیم وغیرہ۔ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری گیم کھیلنے کے دوران آپ کے لیے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔ ديگر اسمارٹ فون سے بالکل الگ، ویوو یو 10 بغیر رکاوٹ کے آپ کے لیے ایک شاندار گیم پلے کی سہولت دیتا ہے۔

کیمرا کی امتیازی خصوصیات

آج کے دور میں شاید ہی کوئی شخص فون کا کیمرا دیکھے بغیر اسے خریدتا ہوگا۔ آخر سیلفی کے بغیر ہر فون، ہر سوشل میڈیا ادھورا معلوم ہوتا ہے۔سوشل میڈیا اور سیلفی والوں کے ویوو نے ٹریپل ریئر کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ ویوو یو 10 کو لانچ کیا ہے، جس میں 13 میگا پکسل سینسر  کو ایف / 2.2 اپرجر کے ساتھ، 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس کو ایف / 2.2  اپرجر اور 2 میگا پکسل پوٹریٹ شاٹ کو ایف / 2.4 میگا پکسل کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اب آپ رنگ کے صحیح توازن کے ساتھ شاندار الٹرا وائیڈ تصاویر لے سکتے ہیں۔ نیز، اس میں ایف / 1.8 کے ساتھ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا بھی ہے۔ فون کی قیمت کے لحاظ سے اس فون کے کیمرے کا ریزلٹ واقعی قابل تعریف ہے، خاص طور پر ٹچ ٹو فوکس، آٹو فلیش، ڈیجیٹل زوم اور فیس ڈیٹیکشن جیسی انٹرنل فیچر بھی کافی بہتر ہے۔ اگر آپ بھی ہر چیز انسٹاگرامنگ کرنا چاہتے ہيں، تو آپ کو یہ فون ضرور پسند آئے گا۔

قیمت ہی اصل معیار ہے

ان دلکش فیچروں کے بعد آپ کے ذہن میں فون کی قیمت سیٹ ہو گئی ہوگی، تو آئیے فون دیگر خصوصیات کی طرح قیمت حیرت زدہ کرنے والی قیمت کا ملاحظہ کریں چونکہ بہر صورت فون کا اصل معیار اس کی قیمت ہی ہے، اس لیے 3 جی بی  ریم اور 32جی بی انٹرنل اسٹوریج ویریئنٹ کی قیمت 8990 روپے ہے۔ جبکہ3جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج کی قیمت 9990 روپے ہے۔ تاہم، اگر آپ کو4جی بی  ریم اور 64جی بی انٹرنل اسٹوریج ویریئنٹ چاہیے، تو آپ کو 10990 ادا کرنے ہوں گے۔ واقعی یہ حیرت زدہ کرنے والی بات ہے نا؟

یہ ہے ہماری تجویز

جہاں تک فیچر اور خصوصیات کا تعلق ہے، تو ویوو یو 10 فی الحال انڈسٹری میں واضح طور پر ایک مظبوط دعویدار اسمارٹ فون ہے۔ اس کے خوبصورت ڈيزائن اور ناقابل تصور فیچر دل کو بھاتی ہیں۔ ہم اس کے دلکش ڈیزائن اور عمدہ پرفارمینس سے پوری طرح حیرت زدہ ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے دیکھ کر آپ کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ یہ ایک بجٹ اسمارٹ فون ہے۔

First published: Oct 23, 2019 03:54 PM IST