موبائل صارفین کو بڑا جھٹکا ، ان دو کمپنیوں نے اپنے ٹیرف پلانس کے دام میں اضافہ کا کیا اعلان

مالی بحران کے پیش نظر ٹیلی کام کمپنیاں ووڈا فون – آئیڈیا اور ائیرٹیل نے یکم دسمبر سے موبائل سروس چارج میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Nov 18, 2019 09:34 PM IST | Updated on: Nov 18, 2019 09:34 PM IST
موبائل صارفین کو بڑا جھٹکا ، ان دو کمپنیوں نے اپنے ٹیرف پلانس کے دام میں اضافہ کا کیا اعلان

علامتی تصویر

مالی بحران کے پیش نظر ٹیلی کام کمپنیاں ووڈا فون – آئیڈیا اور ائیرٹیل نے یکم دسمبر سے موبائل سروس چارج میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ووڈافون – آئیڈیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صارفین کو عالمی سطح کا ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے کمپنی نے یکم دسمبر 2019 سے اپنے ٹیرف کے دام میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم کمپنی نے فی الحال ٹیرف میں مجوزہ اضافہ سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی ہے ۔

خیال رہے کہ ووڈا فوں – آئیڈیا کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 50922 کروڑ روپے کا کنسولیٹڈ خسارہ ہوا ہے ۔ کسی ہندوستانی کمپنی کا ایک سہ ماہی میں یہ اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے ۔ بھارتی ائیرٹیل کو بھی دوسری سہ ماہی میں 23045 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔ اے جی آر کو لے کر سپریم کوڑت کے فیصلہ کے پیش نظر بقایہ کی ادائیگی کیلئے ضروری بندوبست کئے جانے کی وجہ سے یہ خسارہ ہوا ہے ۔

Loading...

ووڈا فون - آئیڈیا نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں سنگین مالی بحران کو سبھی اسٹاک ہولڈروں نے تسلیم کیا ہے اور کابینہ سکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی مناسب راحت دینے پر غور کررہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ووڈا فون – آئیڈیا کے تقریبا 300 ملین موبائل سبسکرائبرس ہیں ۔

وہیں دوسری طرف ائیرٹیل کے بھی اپنے ٹیلی کام سروس ریٹس میں اضافہ کرنے کی خبریں آرہی ہیں ۔ دونوں کمپنیاں اگر اپنے ٹیرف کے دام میں اضافہ کرتی ہیں تو اس سے صارفین کو جھٹکا لگ سکتا ہے اور ان کے موبائل کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں ۔

Loading...