بڑی خبر: ووڈا فون نے42 فیصد مہنگا کردیا پلان، اب دینے ہوں گے پہلے سے اتنے زیادہ پیسے

ووڈا فون کا سب سے سستا پلان اب 49 روپئے کا ہوگا، جس میں صارفین کو49 روپئےکے پلان میں 38 روپئےکا ٹاک ٹائم دیا جائے گا۔

Dec 01, 2019 04:00 PM IST | Updated on: Dec 01, 2019 04:24 PM IST
بڑی خبر: ووڈا فون نے42 فیصد مہنگا کردیا پلان، اب دینے ہوں گے پہلے سے اتنے زیادہ پیسے

بڑی خبر: ووڈا فون نے42 فیصد مہنگا کردیا پلان

ووڈا فون - آئیڈیا نے خدمات کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی نے پری پیڈ صارفین کے لئے دودن، 28 دن، 84 دن اور365 دنوں کی ویلڈیٹی والے نئے پلان کا اعلان کیا ہے۔ اگر مجموعی طورپراندازہ لگایا جائےتونئے پلان  پہلےکے مقابلے 42 فیصد تک مہنگے ہو گئے ہیں۔ سی این بی آوازکی دی گئی تفصیلات کے مطابق کمپنی کا سب سے سستا پلان اب 49 روپئےکا ہوگا۔ صارفین کو ووڈا فون کے49 روپئے کے پلان میں 38 روپئے کا ٹاک ٹائم دیا جائےگا۔ اس پلان میں انٹرنیٹ ڈیٹا کےطورپرانہیں 100 ایم بی ڈیٹا ملےگا۔ ووڈا فون نے بتایا کہ یہ نئی قیمتیں منگل کے روزیعنی تین دسمبرسےنافذ ہوں گی۔

Loading...

ووڈا فون نے نئے ریچارج پلان کو کئی زمرے میں پیش کیا ہے۔ اس میں کومبو واؤچرس، ان لمیٹیڈ پیکس، ان لمیٹیڈ سالانہ پیکس اورفرسٹ ریچارج کیٹیگری موجود ہے۔ کومبوواؤچرس: اطلاع کے مطابق، کمپنی کے 49 روپئے کے پلان میں 38 روپئےکا ٹاک ٹائم ملےگا۔ اس پلان کی ویلیڈیٹی 28 دنوں کی ہے۔ صارفین کواس میں 100 ایم بی ڈیٹا دیا جائےگا۔ وہیں 79 روپئےکے پلان میں 64 روپئے کا ٹاک ٹائم ملےگا۔ اس پلان  کی ویلیڈیٹی بھی 28 دنوں کی رکھی گئی ہے۔ صارفین کواس میں 200 ایم بی ڈیٹا دیا جائے گا۔

ووڈا فون پلان کی نئی لسٹ ووڈا فون پلان کی نئی لسٹ

اب 149 روپئے کا پلان

اس پلان  میں ان لمیٹیڈ وائس کال، (دوسرے نیٹ ورک پرکال کرنے کےلئےایف یوپی کے تحت 1000 منٹ ملے گا)۔ پلان میں ٹوجی بی، 300 ایس ایم ایس بھی دیا جائے گا۔ 249 روپئے کا پلان۔ اس پلان میں ان لمیٹیڈ وائس کال (دوسرے نیٹ ورک پرکال کرنے کے لئے ایف یوپی کے تھت 1000 منٹ ملے گا۔ پلان میں 1.5 جی بی ڈیٹا، 300 ایس ایم ایس بھی دیا جائےگا۔ 299 روپئے پلان۔ اس پلان میں ان لمیٹیڈ وائس کال، دوسرے نیٹ ورک پرکال کرنے کےلئے ایف یوپی کے تحت 1000 منٹ ملے گا۔ پلان میں ٹوجی بی ڈیٹا، 100 ایس ایم ایس بھی دیا جائےگا۔

Loading...