உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل نے نمبر پورٹبلیٹی میں لگایا اڑنگا ،2 جی صارفین کو روکنے کی کوشش

    ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل نے نمبر پورٹبلیٹی میں لگایا اڑنگا ،2 جی صارفین کو روکنے کی کوشش (Image Credit: News18)

    ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل نے نمبر پورٹبلیٹی میں لگایا اڑنگا ،2 جی صارفین کو روکنے کی کوشش (Image Credit: News18)

    ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئرٹیل کے حالیہ پیش کردہ ٹیرف پلانس کے سلسلے میں تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ دونوں ہی کمپنیوں نے کچھ ایسے ٹیرف پلان پیش کئے ہیں ، جو مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ نمبر پورٹبلیٹی کی سہولت میں بھی رخنہ ڈال رہے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئرٹیل کے حالیہ پیش کردہ ٹیرف پلانس کے سلسلے میں تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ دونوں ہی کمپنیوں نے کچھ ایسے ٹیرف پلان پیش کئے ہیں ، جو مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ نمبر پورٹبلیٹی کی سہولت میں بھی رخنہ ڈال رہے ہیں ۔ نمبر پورٹبلیٹی کے خواہشمند صارفین کو اپنے موبائل نمبر سے ایک ایس ایم ایس بھیج کر نمبر پورٹبلیٹی ریکویسٹ جنریٹ کرنی پڑتی ہے۔ بغیر پورٹبلیٹی ریکویسٹ کے جنریٹ نمبر پورٹ نہیں ہوسکتا ۔ ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئرٹیل کے کچھ نئے ٹیرف پلانس میں آوٹ گوئنگ ایس ایم ایس کی سہولت ہی نہیں ہے۔

      ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئرٹیل کے ’نوآؤٹ گوئنگ‘ والے پلانس کے صارف، پورٹنگ کیلئے ضروری ایس ایم ایس نہیں بھیج سکتے ۔ ان کے پاس بس دو متبادل بچتے ہیں ۔ پہلا کوئی ایسا مہنگا پلان خریدیں جس میں ایس ایم ایس کی سہولت ہو اور دوسرا، نمبر پورٹبلیٹی کا آئیڈیا چھوڑ کر اپنی خواہش کے برعکس پرانی کمپنی کے ساتھ ہی بنے رہیں۔

      ووڈا۔ آئیڈیا کی بات کریں تو اس کے 179 روپے والے پلان میں ایس ایم ایس کی سہولت ہے تو اگر صارف نمبر پورٹ کروانا چاہتا ہے تو اسے کم سے کم 179 روپے والا پلان خریدنا پڑے گا۔ صارف کے حقوق کیلئے لڑنے والی تنظیم ٹیلی کام۔ واچ ڈاگ نے اسے کمپنیوں کی چالبازی اور صارف کے ساتھ نا انصافی قرار دیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ ’نو آوٹ گوئنگ ایس ایم ایس‘ والے پلانس کی قیمتیں کم ہیں اور انہیں عام طور پر کم آمدنی والے صارف استعمال کرتے ہیں۔ 2 جی نیٹ ورک کا استعمال کرنے والے صارف بھی اسی انکم گروپ میں آتے ہیں۔

      ٹرائی کو لکھے خط میں ٹیلی کام۔ واچ ڈاگ کے سکریٹری وکرم متل نے ووڈا۔ آئیڈیا کی شکایت کرتے ہوئے لکھا کہ ووڈا فون آئیڈیا نے ایس ایم ایس سروس کو بڑی چالاکی سے 179 روپے والے پلان میں شفٹ کردیا ہے۔ اب اگر کم قیمت والے ٹیرف پلان استعمال کرنے والا کوئی صارف نمبر پورٹ کروانا چاہتا ہے تو اسے اضافی 179 روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔

      متل نے مزید کہا کہ ہم بے حد حیران ہیں کہ ووڈا۔ آئیڈیا کے اس قدم کو کسی نے نوٹس نہیں کیا اور نہ ہی ٹرائی نے صارفین کے مفاد میں کوئی ایکشن لیا ہے۔ ایس ایم ایس سروس سب سے کم قیمت کے پلان میں بھی ہونی چاہئے۔ ہم ٹرائی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کمپنی کے ان غلط اقدامات پر فوراً روک لگائیں۔

      ٹرائی کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں ہی ملک میں 1کروڑ سے زیادہ ٹیلی کام صارفین نے نمبر پورٹبلیٹی کیلئے ریکویسٹ کی تھی۔ ٹیلی کام کمپنیوں کا یہ قدم لاکھوں صارفین پر سیدھا اثر ڈال سکتا ہے۔



      ماہرین کے مطابق ریلائنس جیو مسلسل ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے لو۔ انکم گروپ والے 2 جی صارفین کو اپنی 4 جی نیٹ ورک کی طرف مسلسل راغب کررہا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے نئے’نو آوٹ گوئنگ ایس ایم ایس ٹیرف پلان لاکر پچھلے دروازے سے اسے روکنے کی کوشش کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صارف پورٹ کروانا چاہتا ہے تو اسے اپنے پرانے پلان کی ویلڈیٹی ختم ہونے سے پہلے ہی پورٹ کی عرضی دے دینی چاہئے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: