ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

والد بن گئے کامیڈین کپل شرما، گھر آئی ننھی گڑیا

کپل شرما اورگنی چترتھ کی شادی گزشتہ سال دسمبرمیں ہوئی تھی۔ اب دونوں ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

  • Share this:
والد بن گئے کامیڈین کپل شرما، گھر آئی ننھی گڑیا
کپل شرما نے ٹوئٹ کرکے اپنی خوشی کا اظہارکیا ہے۔

ممبئی: کپل شرما اورگنی چترتھ کے گھرجس خوشی کا انتظارکیا جارہا تھا، آخروہ دن آہی گیا۔ کپل شرما پاپا بن گئے ہیں۔ کپل شرما اورگنی چترتھ ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ کپل شرما نے کچھ گھنٹے پہلے ہی اپنے گھرآئی اس ننبھی گڑیا کا انکشاف ٹوئٹرپرکیا ہے۔ کپل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے 'بیٹی پاکرخود کو ثروت مند محسوس کررہا ہوں۔ آپ سب کی دعائیں چاہئے۔ آپ سبھی کو پیار، جے ماتا دی'۔


کپل شرما نے جیسے ہی یہ ٹوئٹ کیا، ان کے پاس مبارکباد دینے والوں کی قطارلگ گئی۔ رکل پریت، سائنا نہوال، گرورندھا وا، اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پیما کھانڈو جیسے کئی لوگوں نے کپل شرما کے اس ٹوئٹ پرانہیں جم کرمبارکباد دی ہے۔


کپل شرما نے اپنی بیوی گنی چترتھ کے حمل کی خبرممبئی مرر کودیئے ایک انٹرویومیں بتائی تھی۔ اس انٹرویومیں کپل شرما نے کہا تھا، 'میں اب صرف اپنی بیوی کا دھیان رکھنا چاہتا ہوں اورہروقت اس کے پاس رہنا چاہتا ہوں۔ یہ فطری بات ہے کہ میں اورگنی کافی خوش ہیں، لیکن سب سے زیادہ خوش میری ماں ہیں۔ ابھی ہم بس گنی اوربچے کی صحت کولے ہی سوچ رہے ہیں'۔



کپل شرما نے اس انٹرویومیں کہا تھا، 'حالانکہ ہماری ابھی کوئی تیاری نہیں ہے کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ بیٹا ہوگا یا بیٹی۔ بس ہم اس نئے مہمان کا استقبال کرنے کے لئے کافی ایکسائیٹیڈ ہیں'۔



واضح رہے کہ کپل اورگنی چترتھ کی شادی گزشتہ سال 12 دسمبرکوامرتسرمیں ہوئی تھی۔ کپل شرما نے دوسال پہلے گنی چترتھ اوراپنے رشتے کا انکشاف ٹوئٹرپرکیا تھا۔ اپنی شادی کے کچھ دنوں بعد ہی کپل شرما نے اپنا شو 'دی کپل شرما شو' پھر سے شروع کیا تھا۔

First published: Dec 10, 2019 03:46 PM IST