ہندوستان میں ووٹنگ کے تناسب میں اضافہ کے لیے لوگوں میں شعوربیدارکیاجارہاہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ لیکن آسام میں دکانداروں کی جانب سے لوگوں کو انوکھی پیشکش کی جارہی ہے۔ آسام کے ضلع ہیلاکنڈی میں مختلف تجارتی اداروں نے لوگوں کو18اپریل کو ووٹ کرنے اوررعایت حاصل کرنے کی پشیکش کی ہے۔ جیویلری شاپس نے ووٹ کرنے والے کاہگوں کے لیے میکنگ چارجیس میں 15 فیصد کی کمی کااعلان کیاہے۔ وہیں ہوٹلوں نے کھانے ۔ پینے کی چیزوں میں 10 سے 15 فیصد کا ڈسکانٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔وہیں فارماانڈسٹری کی جانب سے ووٹ کرنے والوں کو تمام دواؤں پر4 فیصد کی رعایت دی جارہی ہے۔دکانداروں کا کہناہے کہ کوئی بھی شخص اپنی شہادت کی انگلی پرنہ مٹنے والے نشان کودکھاکریہ ثابت کرسکتاہے کہ اس نے ووٹ دیئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
آسام کے ضلع ہیلاکنڈی میں ضلع انتخابی افسرکیرتی جلی کی تاجرین اورکانداروں نے ووٹ کرنے والوں کو رعایت دینے کی اپیل کی تھی۔ جس کے لیے ضلع انتخابی افسرنے اس سلسلہ میں پہلے تاجرین سے بات چیت کرکے انہیں ووٹرس کورعایت دینے کے لیے راضی کیا۔دراصل دکانداراورتجارتی اداروں نے یہ پیشکش ضلع انتخابی افسرکیرتی جللی کی اپیل پرعمل کرتے ہوئےکیاہے۔ جس میں انہوں نے زیور، کھانے ۔ پینے کی چیزوں اوردواؤں پررعایت دینے کی اپیل کی تھی ۔
ضلع ہیلاکنڈی سیلچر لوک سبھاسیٹ کے حددو میں آتاہے۔ضلع انتخابی افسرکیرتی جلی کا کہناہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق رائے دہندوں میں شعوربیداری اورتعلیم مہم کے تحت اس پہل کاآغاز کیاگیاہے تاکہ عوام میں حق رائے دہی کے متعلق شعوربیدارکیاجاسکیں۔واضح رہے کہ آسام میں 11،18 اور23 اپریل کولوک سبھاانتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔


سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔