Gujarat-Himachal Election Results: ہماچل پردیش اور گجرات میں کس کے سر سجے گا تاج؟ ووٹوں کی گنتی آج
Gujarat-Himachal Election Results: ہماچل پردیش اور گجرات میں کس کے سر سجے گا تاج؟ ووٹوں کی گنتی آج (File Photo)
Gujarat-Himachal Election Results: الیکشن کمیشن کے مطابق 8 دسمبر بروز جمعرات صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور کچھ ہی گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ گجرات میں بی جے پی کی حکومت برقرار ہے یا کانگریس جیتے گی؟ یا عام آدمی پارٹی میں ہلچل مچا دیں۔ وہیں ہماچل پردیش میں اس مرتبہ کس کے سر تاج سجے ۔ بی جے پی، کانگریس اور اے اے پی میں سے کس کو اقتدار ملے گا ۔
نئی دہلی : دہلی میونسپل کارپوریشن کے نتائج کے بعد اب ہر کوئی گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 8 دسمبر بروز جمعرات صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور کچھ ہی گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ گجرات میں بی جے پی کی حکومت برقرار ہے یا کانگریس جیتے گی؟ یا عام آدمی پارٹی میں ہلچل مچا دیں۔ وہیں ہماچل پردیش میں اس مرتبہ کس کے سر تاج سجے ۔ بی جے پی، کانگریس اور اے اے پی میں سے کس کو اقتدار ملے گا ۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے دونوں ریاستوں میں سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔
گجرات میں حکمراں بی جے پی ریاست میں اپنی مسلسل ساتویں جیت کو لے کر پر امید ہے۔ بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نتیجہ یہ طے کرے گا کہ گجرات میں اپوزیشن کی اہم پارٹی کے طور پر کون ابھرے گا۔ ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں میں گجرات میں بی جے پی کو بڑی اکثریت ملنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ اگر یہ سچ ثابت ہوتا ہے، تو پارٹی ریاست میں مسلسل ساتویں مرتبہ اقتدار برقرار رکھتی اور مغربی بنگال میں بائیں محاذ کے کارنامہ کی برابری حاصل کرتی نظر آئے گی ۔
بی جے پی کی گجرات میں ایک بڑی جیت 2024 میں لگاتار تیسری بار وزیر اعظم بننے کے نریندر مودی کی دعویداری کو مضبوط کرے گی۔ ایک مبصر نے کہا کہ بی جے پی کے لئے اہم چیلنجر کے طور پر کانگریس کا کردار داؤ پر لگا ہوا ہے۔ نتائج ظاہر کریں گے کہ پارٹی کی 'خاموش مہم' لوگوں کو متاثر کرتی ہے یا نہیں۔ پارٹی کے اعلیٰ رہنما 'بھارت جوڑو یاترا' میں مصروف تھے۔
وہیں دوسری طرف ہماچل پردیش میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی اقتدار کی جنگ جیت سکتی ہیں۔ پول آف پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 33، کانگریس کو 26، دیگر کو 2 سیٹیں ملنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔