تقریباً ایک مہینے تک چلے سیاسی گھمسان کے بعد آج دہلی میونسپل الیکشن کے لیے صبح آٹھ بجے سے رائے دہی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 250 سیٹوں کے لیے 13638 پولنگ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے اس کی تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ چاق و چوبند سیکورٹی انتظامات کے درمیان شام 5:30 بجے تک رائے دہندے 1349 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ 3360 حساس پولنگ بوتھوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی۔ وہیں، عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس سمیت دوسرے سیاسی پارٹیوں نے بھی ووٹنگ کے لیے کمر کس لی ہے۔ پولنگ ایجنٹوں کی تعیناتی کے ساتھ پرچی بنانے کے لیے پارٹی کارکنوں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
دہلی ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق، پولنگ اسٹیشن تک ووٹر 5:30 بجے تک داخلہ لے پائیں گے۔اس کے بعد کسی بھی ووٹر کو اندر نہیں جانے دیا جائے، لیکن لائن میں لگے سبھی ووٹروں کے ووٹ دینے کے بعد ہی ووٹنگ بند ہوگی۔ امکان ہے کہ اس سے طئے شدہ وقت سے زیادہ وقت لگ جائے۔ کمیشن کی جانب سے جاری شناختی کارڈ نہیں ہونے کی صورت میں حکومت ہند و دہلی حکومت کی جانب سے جاری شناختی کارڈ اور دیگر ڈاکیومنٹ کے ذریعے بھی ووٹر اپنا ووٹ ڈال پائیں گے۔
ماڈل و پنک بوتھوں پر ووٹروں کے لیے چائے پانی کے علاوہ بیٹھنے کا بھی خاص انتظام ہے۔ پنک پولنگ اسٹیشنوں پر سبھی اہلکار خواتین ہوں گی۔ ایم سی ڈی الیکشن میں اس طرح کے بوتھ پہلی بار بنائے گئے ہیں۔ دہلی میونسپل الیکشن کے لیے تقریباً 75 ہزار سیکورٹی اہلکار اور قریب ایک لاکھ ووٹنگ رانے والے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ای وی ایم میں کسی طرح کی گڑبڑی ہونے کی صورت میں اسے فوری بدل دیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔