تریپورہ اسمبلی کے لیے آج یعنی جمعرات کو ووٹنگ ہوگی۔ تقریباً ایک مہینے سے چلی آرہی انتخابی تشہیر کا شور منگل کو تھم گیا تھا۔ آج آٹھ اضلاع کے 60 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے 31 خاتون امیواروں سمیت مجموعی طور پر 259 امیدوار میدان میں ہیں۔ پرامن رائے دہی کے لیے چپے چپے پر سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ الیکشن آفیسرس نے کہا کہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف)، تریپورہ اسٹیٹ رائفلس (ٹی ایس آر) اور ریاستی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق تقریباً 2504 مقامات پر 31,000 پولنگ اہلکار اپنے مقرر کردہ 3,327 پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ رہے ہیں۔ تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) گیتے کرن کمار دنکر راؤ کے مطابق،24 خواتین سمیت 297 امیدواروں نے ، 2018 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
28 لاکھ ووٹر کریں گے مستقبل کا فیصلہچیف الیکٹورل آفیسر کرن گیتے کے مطابق، تریپورہ کی حتمی ووٹر لسٹ میں 28,13,478 ووٹر ہیں، جن میں سے 14,14,576 مرد، 13,98,825 خواتین اور 77 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں، جن میں 10,344 سروس ووٹر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے 38,039 ووٹرز اور 100 سال سے زیادہ عمر کے 679 ووٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18-19 سال کی عمر کے 65,044 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 34,704 مرد، 30,328 خواتین اور 12 خواجہ سراء ہیں۔
چپے چپے پر سیکورٹی فورس تعیناتایک سینئر پولیس کے مطابق، وزارت داخلہ نے ریاست میں تشدد سے پاک اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے سی اے پی ایف کی 400 کمپنیاں (30,000 سیکورٹی اہلکاروں) بھیجی ہیں۔ سی اے پی ایف کے علاوہ آسام رائفلز، بارڈر سیکورٹی فورس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس، تقریباً 9,000 ٹی ایس آر جوان اور 6,000 تریپورہ پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ہیٹ اسپیچ کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی داخل، مسلم اور عیسائیوں پر لگایا گیا یہ بڑا الزام
یہ بھی پڑھیں:
بی جے پی کے سب سے زیادہ امیدوارسی ای او کے مطابق تریپورہ اسمبلی میں اس مرتبہ حکمران بی جے پی نے سب سے زیادہ امیدوار (55) کھڑے کیے ہیں، جبکہ اس نے اتحادی پارٹنر انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کو پانچ سیٹیں دی ہیں۔ بائیں بازو-کانگریس اتحاد میں بائیں محاذ نے 47 امیدوار کھڑے کیے جب کہ اتحاد کے تحت کانگریس کو 13 سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹپرا موتھا پارٹی نے 42 اور ترنمول کانگریس نے 28 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اس بار 58 آزاد امیدوار اور مختلف چھوٹی جماعتوں کے 14 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ الیکشن کا نتیجہ 2 مارچ کو آئے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔