ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان میں ہوئی سب سے بڑی ای کامرس ڈیل ، والمارٹ نے 1 لاکھ کروڑ میں فلپ کارٹ کو خریدا

امریکی ریٹیل کمپنی والمارٹ نے ہندوستانی ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ میں بڑی شراکت داری خرید لی ہے۔ 16 ارب ڈالر ( ایک لاکھ کروڑ روپے) میں فلپ کارٹ - والمارٹ ڈیل ہوئی ہے۔

  • Share this:
ہندوستان میں ہوئی سب سے بڑی ای کامرس ڈیل ، والمارٹ نے 1 لاکھ کروڑ میں فلپ کارٹ کو خریدا
امریکی ریٹیل کمپنی والمارٹ نے ہندوستانی ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ میں بڑی شراکت داری خرید لی ہے۔ 16 ارب ڈالر ( ایک لاکھ کروڑ روپے) میں فلپ کارٹ - والمارٹ ڈیل ہوئی ہے۔

امریکی ریٹیل کمپنی والمارٹ نے ہندوستانی ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ میں بڑی شراکت داری خرید لی ہے۔ 16 ارب ڈالر ( ایک لاکھ کروڑ روپے) میں فلپ کارٹ - والمارٹ ڈیل ہوئی ہے۔ والمارٹ نے ہندوستانی کمپنی میں 77 فیصدی حصہ داری خریدی ہے۔ فلپ کارٹ میں حصہ داری رکھنے والے جاپانی گروپ سافٹ بینک کے سی ای او نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ۔

مارکیٹ ریسرچ کمپنی فاریسٹر کے مطابق ہندوستان میں ای کامرس کی فروخت گزشتہ سال 21 بلین ڈالر ہوگئی تھی اور امید ہے کہ 1.25 ارب لوگوں سے زیادہ کی آبادی مزید انٹرنیٹ ایکسس کا استعمال کرے گی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ہی قیاس آرائی کا بازار گرم تھا کہ والمارٹ فلپ کارٹ کو خریدنے کی تیاری کررہا ہے ، لیکن دونوں نے اس معاملہ پر تبصرہ کرنے سے بار بار انکار کردیا تھا ۔ فلپ کارٹ فروخت کی بنیاد پر ہندوستان کا سب سے بڑا ای کامرس گروپ ہے ، لیکن امیزون سے اس کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

فلپ کارٹ کو 2017 میں امیزون کے سابق ملازمین سچن بنسل اور بنی بنسل نے لانچ کیا تھا ۔ امیزون کی طرح یہ ایک آن لائن بک اسٹور کی شکل میں شروع ہوا تھا ۔ فلپ کارٹ اب جوتے ، صوفا اور میک اپ کے سامان ، موبال فون اور ٹیلی ویزن سمیت کئی ساری مصنوعات کی فروخت کرتا ہے۔

First published: May 09, 2018 06:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading