ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیا آپ قریب ترین ویکسی نیشن سینٹر تلاش رہیں ہیں؟MyGov واٹس ایپ چیٹ بٹ کرے گا آپ کی مدد

ادھر واٹس ایپ ہیڈ ول کیتھ کارٹ (WhatsApp head Will Cathcart) نے ہندوستانیوں کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم نے ایپ پر چیٹ بوٹس کی شکل میں ہیلپ لائن چلانے کے لئے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

  • Share this:
کیا آپ قریب ترین ویکسی نیشن سینٹر تلاش رہیں ہیں؟MyGov واٹس ایپ چیٹ بٹ کرے گا آپ کی مدد
علامتی تصویر

اس وقت عالمی سطح پر ہندوستان کورونا وائرس (COVID-19) کا مرکز بن چکا ہے۔ کووڈ۔19 کی بدترین دوسری لہر ملک گیر سطح پر جاری ہے۔ اس وجہ سے اب تک متعدد اموات ہوچکی ہیں۔ اسی وجہ سے حکومت شہریوں سے سماجی دوری اور ماسک پہنے وغیرہ پر مسلسل توجہ دلارہی ہے۔ادھر واٹس ایپ ہیڈ ول کیتھ کارٹ (WhatsApp head Will Cathcart) نے ہندوستانیوں کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم نے ایپ پر چیٹ بوٹس کی شکل میں ہیلپ لائن چلانے کے لئے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تعاون کیا ہے۔


ان میں سے ایک مائی گو کورونا ہیلپ ڈیسک چیٹ بوٹ (MyGov Corona Helpdesk chatbot) ہے، جسے 2021 میں منظرعام پر لایا گیا تھا اب آپ کو ویکسی نیشن سینٹر تلاش کرنے میں مدد کے لئے اس میں اپڈیشن کیا گیا ہے۔اس کے کام کے لحاظ سے ، مائی گو کورونا ہیلپ ڈیسک کا استعمال کرنے کے لیے صارف کو 00919013151515 نمبر کو محفوظ کرنا ہوگا اور پھر ’’نمستے‘‘ لکھ کر چیٹنگ شروع کرنا ہوگی اور تھوڑی دیر انتظار کرنا پڑے گا۔



اس دوران پھر صارف کو خودکار جواب ملتا ہے اور وہ صارفین کو دیا گیا پن کوڈ بھیجنے کے لئے کہتے ہیں۔ اس کے بعد جب کوئی صارف چھ ہندسوں کے کوڈ میں داخل ہوتا ہے اور سنڈ بٹن کو دباتا ہے تو چیٹ بوٹ اپنے قریب ویکسی نیشن مراکز کی ایک فہرست بھیجے گا۔

ایک متبادل راستہ بھی ہے جس سے صارفین wa.me/919013151515 پر بھی جا سکتے ہیں جو انہیں براہ راست چیٹ بوٹ پر لے جائے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 03, 2021 10:16 AM IST