ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیری لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا : دلی اور دل کی دوری ختم کرنا چاہتا ہوں

کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ دہلی کی دوری اور دل کی دوری بھی مٹانا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سبھی لیڈروں کی بات سنی اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سبھی نے اپنی بات بے باک طریقہ سے کسی ڈر کے بغیر کہی ۔ یہ ایک کھلی بحث تھی جو کشمیر کے بہتر مستقبل کیلئے تھی ۔

  • Share this:
کشمیری لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا : دلی اور دل کی دوری ختم کرنا چاہتا ہوں
کشمیری لیڈروں کے ساتھ میٹنگ وزیر اعظم نے کہا : دلی اور دل کی دوری ختم کرنا چاہتا ہوں

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کو لے کر بدھ کو ایک میٹنگ ہوئی ۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہوئی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے 14 سیاسی لیڈروں نے شرکت کی ۔ کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ دلی کی دوری اور دل کی دوری بھی مٹانا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سبھی لیڈروں کی بات سنی اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سبھی نے اپنی بات بے باک طریقہ سے کسی ڈر کے بغیر کہی ۔ یہ ایک کھلی بحث تھی جو کشمیر کے بہتر مستقبل کیلئے تھی ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میٹنگ کا اہم ایشو کشمیر میں جمہوری عمل کی بحالی تھا ۔


جموں و کشمیر کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلی ترجیح ڈی ڈی سی الیکشن کی طرح اسمبلی انتخابات کرانا ہے ۔ یہ انتخابات تبھی ممکن ہیں جب حدبندی لاگو ہوجائے گی ۔ سبھی پارٹیوں نے اس بات سے اتفاق ظاہر کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں جموں و کشمیر میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا چاہتا ہوں ، تاکہ ریاست کے لوگوں کی زندگی بہتر ہوسکے ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوں گے ، لیکن سبھی کو ملک کے مفاد میں کام کرنا چاہئے ، تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ ہو ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر میں سبھی کیلئے سیکورٹی اور سیکورٹی کا ماحول یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔


کل جماعتی اجلاس میں کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد ، نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں فاروق عبد اللہ اور عمر فاروق اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی ، بی جے پی کے چمن لال اور جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر اعظم آفس میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، وزیر اعظم کے پرنسپل ایڈوائزر ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، جموں کشمیر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور متعدد دیگر اعلی عہدیداروں نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 10:21 PM IST