உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی پولیس نے گرفتار کیا جیش کا موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد، 2 لاکھ کا تھا انعام

    سپیشل سیل کے پولیس کمشنر سنجیو یادو نے پیر کو بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت فیاض احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ اسپیشل سیل کے پولیس کمشنر سنجیو یادو نے پیر کو بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت فیاض احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کا رہنے والا ہے۔ اس کو سرینگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
      یادو نے بتایا کہ دہلی پولیس نے اس کی گرفتاری پر دو لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ اس کی تلاش 2015 سے تھی۔ ایک معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ نے اس کے خلاف غیرضمانتي وارنٹ جاری کر رکھا تھا۔

      First published: