ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ کے وزیر کی وارننگ ، جو آبروریزی جیسا سنگین جرم کرے گا ، اس کا ہوگا انکاونٹر

حیدرآباد میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کرنے کے سبھی ملزمین کو تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو انکاونٹر میں مار گرایا تھا ۔

  • Share this:
تلنگانہ کے وزیر کی وارننگ ، جو آبروریزی جیسا سنگین جرم کرے گا ، اس کا ہوگا انکاونٹر
تلنگانہ کے وزیر کی وارننگ ، جو آبروریزی جیسا سنگین جرم کرے گا ، اس کا ہوگا انکاونٹر ۔ فائل فوٹو ۔ نیوز 18 ہندی ڈاٹ کام ۔

حیدرآباد میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کرنے کے سبھی ملزمین کو تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو انکاونٹر میں مار گرایا تھا ۔ اس انکاونٹر کو لے کر بھلے ہی کئی طرح کے سوالات کھڑے کئے جارہے ہوں ، لیکن تلنگانہ کے وزیر نے اس کو صحیح قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس طرح کے سنگین جرائم کا مرتکب ہوگا ، اس کے دماغ میں اب اس طرح کے انکاونٹر کا ڈر پیدا ہوسکتا ہے ۔


وزیر نے کہا کہ یہ ایک طرح کا پیغام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا رویہ غلط ہے تو آپ کسی بھی عدالتی مقدمہ ، جیل کی سزا یا بعد کی ضمانت کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ، کیونکہ ہم ایسا ہونے ہی نہیں دیں گے ۔ اس انکاونٹر کے ذریعہ سے ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جو کوئی بھی بے رحم اور غلط ہے ، اس کا انکاونٹر ہوگا ۔


ریاست کے مویشی پروری کے وزیر تلسانی شرینواس یادو نے ایک مقامی ٹیلی ویزن کو دئے انٹرویو میں یہ باتیں کہیں ۔ تلنگانہ کے سینئر وزیر نے کہا کہ اس انکاونٹر کے ذریعہ ہم نے بہت ہی واضح پیغام دیا ہے ۔ یہ ایک مثال ہے ، جسے ہم نے پورے ملک کیلئے پیش کیا ہے ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ ہم نہ صرف اپنی فلاح بہبود سے متعلق اسکیموں کے توسط سے بلکہ لا اینڈ آرڈر کے معاملات سے نمٹنے کے ذریعہ سے بھی ایک ماڈل پیش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعلی کو منتخب کرنے مدد نہیں ملے گی ، کیونکہ کئی لوگ ایسے ہیں جو ان کی حمایت کرتے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی متاثرہ کے گھر نہ جانے اور بیان جاری کرنے کی کافی تنقید ہورہی تھی ۔


انکاونٹر کی جگہ کی فائل فوٹو ۔ نیوز 18 ہندی ڈاٹ کام ۔

تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ کے وزیر پی اجے کمار نے بھی جمعہ کو ایک ایسا ہی دعوی کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست نے فوری انصاف کو یقینی بنانے میں اپنا مثالی رول ادا کیا ہے ۔ کمار نے کہا تھا کہ ہم نے دکھایا ہے کہ اگر کوئی ہماری بیٹیوں کو غلط نظر سے دیکھے گا تو ہم اس کی آنکھ نکال لیں گے ۔ تلنگانہ پولیس نے جس طرح سے آبروریزی کے ملزمین کا انکاونٹر کیا ہے ، اس سے متاثرہ کے کنبہ کو سکون ضرور ملے گا ۔
First published: Dec 08, 2019 08:18 AM IST