وسیم اکرم سے مینچسٹرایئرپورٹ پر بدسلوکی، کوڑے میں پھینکنی پڑی دوائیاں

پاکستان کےسابق کپتان اوردنیا کےعظیم گیند بازوں میں سےایک وسیم اکرم کےساتھ مینچسٹرایئر پورٹ پربدسلوکی ہوئی۔

Jul 23, 2019 10:16 PM IST | Updated on: Jul 23, 2019 10:22 PM IST
وسیم اکرم سے مینچسٹرایئرپورٹ پر بدسلوکی، کوڑے میں پھینکنی پڑی دوائیاں

وسیم اکرم سے مینچسٹر ایئرپورٹ پربدسلوکی۔

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں ان کا نام بڑی عزت سے لیا جاتا ہے، لیکن انگلینڈ کےمینچسٹرایئرپورٹ پران کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ خود وسیم اکرم نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ وسیم اکرم نےالزام لگایا کہ مینچسٹرایئرپورٹ پران کے ساتھ ملازمین نے بدسلوکی کی۔ ساتھ ہی انہیں دوائیوں کو کوڑے دان میں پھینکنے کومجبورکیا گیا۔

وسیم اکرم نےلکھا 'مینچسٹرایئرپورٹ پرمیں بے حد مایوس ہوا، میں پوری دنیا میں انسولین لےکرسفرکرتا ہوں، لیکم میرے ساتھ کبھی ایسا سلوک نہیں ہوا۔ مجھے بےعزت کیا گیا، مجھے سب کے سامنےانسولین کو کوڑے دان میں پھینکنے کا حکم دیا گیا'۔

Loading...

وسیم اکرم کے ٹوئٹ کےبعد مینچسٹرایئرپورٹ کواس معاملے میں جواب دینا پڑا۔ مینچسٹر ایئرپورٹ نےاپنےٹوئٹرہینڈل پرلکھا 'ہیلو وسیم، اس معاملےکوہمارے سامنےلانےکےلئے شکریہ۔ برائےمہربانی ہمیں سیدھےمیسیج کریں، ہم اس معاملے کو دیکھیں گے'۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم 1997 سے ہی وسیم اکرم ٹائپ 1 ذیابیطس سے متاثرہیں اوراس کا علاج کروا رہےہیں۔ وہ جب کھیلتےتھےتب سے ہرٹورمیں اپنے ساتھ انسولین کے ساتھ سفرکرتے تھے۔

wasim akram tweet.

شائقین بے حد ناراض

wasim akram manchister

وسیم اکرم سے بدسلوکی سے شائقین ناراض ہیں۔ انہوں نے وسیم اکرم کے ساتھ ہوئے اس حادثہ کو بے حد غلط قرار دیا۔ یہی نہیں کچھ مداح نے تومینچسٹر ایئرپورٹ کودنیا کا سب سےخراب ایئرپورٹ بھی بتا دیا۔ وسیم اکرم نے پاکستان کے لئے 104 ٹسٹ میں 414 وکٹ لئےہیں۔ انہوں نے356 ونڈے میچوں میں 502 وکٹ بھی جھٹکے۔ حال ہی میں وسیم اکرم انگلینڈ میں ہوئےعالمی کپ کے دوران کمنٹری کررہے تھے۔

wasim akram manchister1

Loading...