وقف کی زمین کیلئے راہل گاندھی نے مجھ سے کی تھی سفارش ، وسیم رضوی نے لگایا سنگین الزام

شیعہ اور سنی وقف بورڈوں کی جائیداد کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کی جانچ یوگی حکومت نے سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کی ہے ۔

Oct 13, 2019 06:02 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 12:02 AM IST
وقف کی زمین کیلئے راہل گاندھی نے مجھ سے کی تھی سفارش ، وسیم رضوی نے لگایا سنگین الزام

کانگریس لیڈر راہل گاندھی: فائل فوٹو

شیعہ اور سنی وقف بورڈوں کی جائیداد کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کی جانچ یوگی حکومت نے سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کی ہے ۔ وہیں سی بی آئی جانچ کی سفارش کرنے کے بعد اتوار کو شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے ویڈیو جاری کرکے راہل گاندھی پر بڑا الزام عائد کیا ہے ۔ وسیم رضوی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقف بورڈ کی زمین کیلئے راہل گاندھی نے میرے پاس فون کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے موبائل فون سے راہل گاندھی نے مجھ سے بات کی تھی ۔ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین نے راہل گاندھی پر وجے مالیہ کو زمین دینے کیلئے سفارش کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ وسیم رضوی کہتے ہیں کہ اگلے تین دنوں کے اندر وہ سی بی آئی کو ایک فہرست سونپنے جارہے ہیں ، جس میں کچھ لوگ غلط طریقہ سے زمین کی خریدوفروخت میں شامل رہے ہیں ۔

Loading...

 शिया सेंट्रल वक्फ बोर्ड के चेयरमैन वसीम रिजवी

بتادیں کہ ہفتہ کو اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ( ہوم ) اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ یوپی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ ور یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ کے ذریعہ خریدوفروخت اور منتقل کی گئی وقف جائیدادوں کی جانچ سی بی آئی سے کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ، پرسنل ، بپلک گریوینسز اور پنشن کی مرکزی وزارت ( حکومت ہند ) اور سی بی آئی ڈائریکٹر کو خط بھیج دیا گیا ہے ۔ خط میں پریاگ راج کے کوتوالی میں 26 اگست 2016 کو درج شیعہ سینٹرل وقف بورڈ اور 27 مارچ 2017 کو حضرت گنج کوتوالی میں درج مقدمات کی جانچ سی بی آئی سے کرائے جانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

Loading...