ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا : پاکستان کی کسی بھی غلطی کا ائیر اسٹرئیک کرکے دے سکتے ہیں جواب

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے کہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کسی بھی موسم میں اور کتنے بھی بادل ہونے کے باوجود پاکستان پر فضائی حملہ کرنے کی اہل ہے ۔

Jul 16, 2019 10:02 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 10:03 PM IST
ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا : پاکستان کی کسی بھی غلطی کا ائیر اسٹرئیک کرکے دے سکتے ہیں جواب

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا : پاکستان کی کسی بھی غلطی کا ائیر اسٹرئیک کرکے دے سکتے ہیں جواب

تقریبا 20 سال پہلے کرگل کی پہاڑیوں پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لڑائی ہوئی تھی ، جس کو کرگل جنگ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ہندوستان نے کرگل کی اس جنگ میں پاکستانی دراندازوں کو مار کر بھگا دیا تھا اور کرگل پر قبضہ کرنے کے پاکستانی منصوبوں کو ناکام بنادیا تھا ۔ ہر سال اس کی یاد میں ہندوستان میں پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔ ایسے ہی ایک پروگرام میں ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کسی بھی موسم میں اور کتنے بھی بادل ہونے کے باوجود پاکستان پر فضائی حملہ کرنے کی اہل ہے ۔

خیال رہے کہ طویل عرصہ سے پاکستان ہندوستان کے ساتھ بات چیت کی کوشش کررہا ہے ، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی سرزمین پر پرورش پارہی دہشت گردی کو لگام نہیں لگا پارہا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو لے کر ہندوستان کی حکومت کا موقف بالکل واضح ہے کہ جب تک پاکستان پوری طرح سے دہشت گردی کو روکنے کا وعدہ نہیں کرتا ہے ، اس کے ساتھ کوئی بھی بات چیت نہیں کی جائے گی ۔

Loading...

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کرگل جنگ کی 20 ویں برسی پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ سبھی اچھے جنرلوں کی طرح ہم آخری جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔ اگر پھر سے کرگل ہوا ، تو ہم اس کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔

ہندوستانی فضائیہ کے چیف نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم کسی بھی موسم میں ( پاکستان میں ) بغیر چوکے بم گراسکتے ہیں ۔ خواہ کتنے بھی بادل ہوں ، ہم نے 26 فروری کو ایک حملہ ( بالا کوٹ ائیر اسٹرائیک ) کیا تھا اور ہم کافی دوری سے ہی بالکل اچوک اسٹرائیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Loading...