ائیر اسٹرائیک پر ہندوستانی فضائیہ نے کہا : ہم نے جہاں نشانہ لگایا ، اس کو تباہ کردیا

ائیر وائس مارش آر جی کے کپور نے کہا کہ حملہ میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد بتانا ابھی صحیح نہیں ہے ، لیکن ہم نے جہاں نشانہ لگایا اس کو تباہ کردیا ۔

Feb 28, 2019 09:43 PM IST | Updated on: Feb 28, 2019 09:43 PM IST
ائیر اسٹرائیک پر ہندوستانی فضائیہ نے کہا : ہم نے جہاں نشانہ لگایا ، اس کو تباہ کردیا

ائیر اسٹرائیک پر ہندوستانی فضائیہ نے کہا : ہم نے جہاں نشانہ لگایا ، اس کو تباہ کردیا

ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی کے درمیان جمعرات کو تینوں افواج کی پریس کانفرنس ہوئی ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے فضائیہ کے افسر سے فضائی حملہ میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں سوال کیا ، تو اس کے جواب میں ائیر وائس مارشل آر جی کے کپور نے کہا کہ ہمارے پاس یہ دکھانے کیلئے ثبوت ہیں کہ ہم جو کرنا چاہتے تھے اور جو ہدف نیست و نابود کرنا چاہتے تھے ، ہم نے وہ کردیا ہے ۔ اعلی قیادت ثبوت دکھانے کا فیصلہ کرے گی ۔

ائیر وائس مارش آر جی کے کپور نے کہا کہ حملہ میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد بتانا ابھی صحیح نہیں ہے ، لیکن ہم نے جہاں نشانہ لگایا اس کو تباہ کردیا ۔ خیال رہے کہ پاکستان ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ منگل کو کی گئی ائیر اسٹرائیک کو خارج کررہا ہے ۔ حالانکہ ہندوستانی فضائیہ نے یہ واضح کردیا ہے کہ ان کے پاس اس کے کافی ثبوت ہیں ۔

علاوہ ازیں پریس کانفرنس میں ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو بھی بے نقاب کردیا ۔ پاکستان نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے ہندوستانی فوج پر حملہ کیلئے ایف 16 طیارہ کا استعمال نہیں کیا تھا ، لیکن ہندوستانی فوج نے ایف 16 سے داغی گئی میزائل کے ٹکڑے کو دکھا کر پاکستان کی پول کھول کر رکھ دی ۔

Loading...