ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان کے ساتھ رشتوں پر ہندوستان نے کہا : سبھی معاملات کا ہو حل

India-Pakistan Relationship: ہندوستان سبھی معاملات ، اگر کوئی ہے ، تو اس کا پرامن اور دوطرفہ حل نکالنے کیلئے عہد بند ہے ۔ اہم ایشوز پر ملک کے رخ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

  • Share this:
پاکستان کے ساتھ رشتوں پر ہندوستان نے کہا : سبھی معاملات کا ہو حل
پاکستان کے ساتھ رشتوں پر ہندوستان نے کہا : سبھی معاملات کو ہو حل

ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ کے کچھ دن بعد ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ وہ پاکستان سمیت سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ معمول کے مطابق رشتہ چاہتا ہے ۔ نئی دہلی نے اس بات پر زور دیا کہ سبھی معاملات کو دوطرفہ اور پرامن طریقہ سے حل کیا جانا چاہئے ۔ حالانکہ ہندوستان نے ساتھ ہی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کوئی کمی نہیں آنے والی ہے ۔


ہندوستان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ ماہ ہی دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او کے درمیان میٹنگ کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں فریقوں نے لائن آف کنٹرول پر اور دیگر علاقوں میں جنگ بندی پر سبھی سمجھوتوں کا سختی سے عمل کرنے سے اتفاق ظاہر کیا ہے ۔




جنگ بندی سمجھوتہ پر عمل آوری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر دفاع سے جانکاری ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ، پاکستان سمیت سبھی پڑوسی ممالک کے خوشگوار رشتہ چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سبھی معاملات ، اگر کوئی ہے ، تو اس کا پرامن اور باہمی حل نکالنے کیلئے عہدہ بند ہے ۔ اہم ایشوز پر ملک کے رخ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ بتادیں کہ ہندوستان اور پاکستان نے 2003 میں جنگ بندی سمجھوتہ کیا تھا ، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے شاید ہی اس پر عمل ہوا ہے ۔

وہیں فوجی افسران نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی یا سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 05, 2021 11:58 PM IST