உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رات بھر ہوئی بارش سے دہلی۔این سی آر تربتر، کئی علاقوں میں پانی جمع، ہماچل میں برفباری سے سردی بڑھی

    Delhi-NCR Weather News

    Delhi-NCR Weather News

    Weather Alert: محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی (IMD) نے آج یعنی پیر کو بھی یلو الرٹ Weather Alert جاری کیا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ آج بھی دہلی۔این سی آر میں بارش (Delhi-NCR Weather News کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے موسمی نظام کی وجہ سے یہ تبدیلی دہلی کے موسم میں دیکھی جا رہی ہے۔

    • Share this:
      Weather Update: نئی دہلی۔ ملک کی راجدھانی دہلی سمیت آس پاس کے علاقوں میں رات بھر ہونے والی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران ، ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی (IMD) نے آج یعنی پیر کو بھی یلو الرٹ Weather Alert جاری کیا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ آج بھی دہلی۔این سی آر میں بارش (Delhi-NCR Weather News کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے موسمی نظام کی وجہ سے یہ تبدیلی دہلی کے موسم میں دیکھی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش (Heavy Rain) کی وجہ سے اونچے پہاڑوں پر برف باری شروع ہوگئی ہے جبکہ ہریانہ میں بارش نے دھان اور کپاس کے کاشتکاروں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔

      بہر حال دہلی۔این سی آر میں اتوار کی صبح شروع ہونے والی ہلکی بارش دوپہر تک بھاری بارش میں بدل گئی۔ اس کے بعد ، رات بھر وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے ، کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے سڑکیں بھر گئی ہیں۔ یہی نہیں ، اتوار کی شام بارش کی وجہ سے ، راجدھانی کی کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

      دہلی کے علاوہ گریٹر نوئیڈا ، نوئیڈا ، غازی آباد اور فرید آباد سمیت کئی علاقوں میں رات بھر جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے موسم ٹھدندہ ہوگیا۔ اس دوران کئی مقامات پر انڈر پاس میں پانی بھرنے کے بارے میں بھی معلومات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پیر کو بھی پورا دن بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔



      چند گھنٹوں میں ان علاقوں میں ہوگی موسلا دھار بارش
      محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو گھنٹوں کے دوران نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا سمیت ہریانہ کے گروگرام ، اورنگ آباد ، پلوال ، فرید آباد ، بلب گڑھ ، پانی پت اور سوہانا کے الگ الگ علاقوں میں درمیانی درجے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔ اس کے ساتھ اتوار سے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سےاب راتیں سرد ہونے لگیں گی۔

      ہماچل میں برف باری کی وجہ سے ہریانہ کے کسان پریشان
      ہماچل پردیش کے کئی اضلاع میں اونچی اونچے پہاڑوں میں شدید بارش کے ساتھ برف باری شروع ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ہلکی بارش اور بوندا باندی کی وجہ سے ہریانہ کے کسانوں کی فکر بڑھ گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: